Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

یم کیوایم نے ایک بڑاسیاسی فیصلہ لینے کیلئے کارکنان وعوام کی رائے لینے کیلئے جو تاریخی اور انوکھا ریفرنڈم کرایاہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔الطاف حسین


 ایم کیوایم نے ایک بڑاسیاسی فیصلہ لینے کیلئے کارکنان وعوام کی رائے لینے کیلئے جو تاریخی اور انوکھا ریفرنڈم کرایاہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔الطاف حسین
 Posted on: 6/20/2013
یم کیوایم نے ایک بڑاسیاسی فیصلہ لینے کیلئے کارکنان وعوام کی رائے لینے کیلئے جو تاریخی اور انوکھا ریفرنڈمکرایاہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔الطاف حسین
یفرنڈم کے ذریعے ایم کیوایم نے ملکی سیاست میں ایک انوکھی مثال قائم کی ہے جوسیاسی تاریخ میں یادرکھی جائیگی
کارکنان نے مختصروقت میں جس خوبصورتی کے ساتھ ریفرنڈم کے انتظامات کئے اس پر انہیں جتناخراج تحسین پیش کیاجائے کم ہے
ریفرنڈم میں ماؤں، بہنوں اوربزرگوں نے جس طرح بڑھ چڑھ کرحصہ لیا اس پر وہ بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی لندن ،پاکستان اورمختلف شعبہ جات کے ار کان سے فون پرگفتگو
لندن۔۔۔20، جون2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم نے ایک بڑاسیاسی فیصلہ لینے کیلئے کارکنان وعوام کی رائے لینے کیلئے جو تاریخی اور انوکھا ریفرنڈم کرایاہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔انہوں نے یہ بات جمعرات کی شب ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی لندن ،پاکستان اورمختلف شعبہ جات کے ار کان سے فون پرگفتگوکرتے ہوئے کہی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ ملک کی سیاسی تاریخ کاایک انوکھاریفرنڈم تھا جس کے ذریعے ایم کیوایم نے ملکی سیاست میں ایک انوکھی مثال قائم کی ہے جوسیاسی تاریخ میں یادرکھی جائے گی۔جناب الطا ف حسین نے انوکھے اور کامیاب ریفرنڈم کے انعقادپر تمام سیکٹروں، زونوں اوراضلاع کے کارکنوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انتہائی مختصروقت میں کارکنان نے جس خوبصورتی کے ساتھ ریفرنڈم کے انتظامات کئے اور ریفرنڈم کے انعقادکوجس طرح ممکن بنایااس پر انہیں جتناخراج تحسین پیش کیاجائے کم ہے۔جناب الطا ف حسین نے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ اس ریفرنڈم میں ماؤں، بہنوں اوربزرگوں نے جس طرح بڑھ چڑھ کرحصہ لیا اورریفرنڈم کوجس طرح کامیاب بنایااس پر وہ بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں۔اس موقع پرتمام کارکنوں اورعوام کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے کافی دیرتک زوردار تالیاں بجائی گئیں۔



12/21/2024 8:05:05 PM