Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پیپلز امن کمیٹی کے سفاک دہشت گردوں کو ایم کیوایم کے کارکنوں اور عہدیداروں کی نسل کشی کیلئے گزشتہ کئی برسوں سے مسلسل استعمال کیا جارہا ہے، حیدر عباس رضوی


پیپلز امن کمیٹی کے سفاک دہشت گردوں کو ایم کیوایم کے کارکنوں اور عہدیداروں کی نسل کشی کیلئے گزشتہ کئی برسوں سے مسلسل استعمال کیا جارہا ہے، حیدر عباس رضوی
 Posted on: 6/5/2013 1
پیپلز امن کمیٹی کے سفاک دہشت گردوں کو ایم کیوایم کے کارکنوں اور عہدیداروں کی نسل کشی کیلئے گزشتہ کئی برسوں سے مسلسل استعمال کیا جارہا ہے، حیدر عباس رضوی 
جرائم پیشہ عناصر پر مشتمل نام نہاد امن کمیٹی سے دستبرداری کا اعلان کیا جائے اور ان کی کمین گاہوں پر چھاپے مارے جائیں، حیدر عباس رضوی 
نو منتخب وزیراعظم نواز شریف ایم کیوایم کے کارکنان و ہمدردوں کے قتل، اغواء کے واقعات کا نوٹس لیں، مطالبہ
عوام جمعرات کو پورے سندھ میں پرامن یوم سوگ منائیں، حیدر عباس رضوی
قائم علی شاہ حلف اٹھاتے ہی مزار قائد اعظم پر حاضری دینے کے بجائے لیاری میں جرائم پیشہ عناصر کی کمین گاہوں پر حاضری دینے پہنچ جائیں تو کراچی میں امن کیسے قائم کیا جا سکتا ہے؟ 
سپریم کورٹ کارکنان کے اغواء و قتل کے واقعات کا از خود نوٹس لے، انسانی حقوق کی تنظیمیں صدائے احتجاج بلند کریں، اپیل
کراچی ۔۔۔5، جون 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے حکومت مطالبہ کیا ہے کہ ملیر سے ایم کیوایم کے تین ہمدردوں کو اغواکے بعد بہیمانہ قتل کرنے میں ملوث پیپلز امن کمیٹی کے دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے ، جرائم پیشہ عناصر پر مشتمل نام نہاد امن کمیٹی سے دستبرداری کا اعلان کیاجائے ، لیاری سمیت پیپلز امن کمیٹی کے دہشت گرد جہاں جہاں موجود ہیں وہاں چھاپے مارے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز امن کمیٹی کے سفاک دہشت گردوں کو ایم کیوایم کے کارکنوں اور عہدیداروں کی نسل کشی کیلئے گزشتہ کئی برسوں سے مسلسل استعمال کیاجارہا ہے جبکہ گزشتہ چند برسوں میں سیکڑوں کارکنان و ہمدردوں کو دہشت گردوں نے اغواء کے بعد قتل کردیا گیا ۔انہوں نے نومنتخب وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے کارکنان و ہمدردوں کے قتل ، اغواء اور دہشت گردی کے واقعات کا نوٹس لیاجائے ۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے اپیل کی کہ ایم کیوایم کے کارکنان و ہمدردوں کے قتل کے واقعات پر از خود نوٹس لیں جبکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی ایم کیوایم کے کارکنوں کی نسل کشی کے واقعات کا فوری نوٹس لیں اور اس کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں ۔ بدھ کے روز پیپلز امن کمیٹی کے دہشت گردوں کے ہاتھوں اغواء کے بعد سفاکی سے قتل کئے جانے کے المناک واقعہ پر خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نثار پہنور ، واسع جلیل اور حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی نے بتایا کہ ایم کیوایم ملیرسیکٹر یونٹ 98 کے بزرگ کارکن عبدالوحید کے صاحبزادے مہتاب وحید، یونٹ 98 کی کمیٹی کے رکن جاوید سعید کے بھانجے فرحان ولد فیضان، ایم کیوایم کے دیگرہمدرد توصیف اور فرحان ادریس کورنگی میں واقع فیکٹری میں آج صبح تقریباً دس بجے فیکٹری کی بس نمبرT0361 میں سوار ہوکر فیکٹری جارہے تھے کہ ملیرسٹی تھانے سے آگے سالار گوٹھ کے قریب مین نیشنل ہائی وے پر مسلح دہشت گردوں نے بس کوروک کرتمام مسافروں کے شناختی کارڈز چیک کئے اور ایم کیوایم کے چاروں ہمدردوں کوباقاعدہ شناخت کرنے کے بعد اغواء کرلیا۔بعدازاں تین مغویوں کی لاشیں جام گوٹھ کے قریب ملیر ندی میں پھینک دی گئیں جبکہ ایک مغوی فرحان دریس جان کنی کے عالم میں مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔انہوں نے بتایا کہ عینی شاہدین کے مطابق ایم کیوایم کے چاروں ہمدردوں کے اغواء اور سفاکانہ قتل میں پیپلزامن کمیٹی کا سہیل سالاری عرف سہیل ڈاڈا کاگروپ ملوث ہے جوکہ سالارگوٹھ سے اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری ، ڈکیتیوں ، منشیات فروشی اور دیگرجرائم کی وارداتیں کرتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دوروزقبل بھی پیپلزامن کمیٹی کے دہشت گردوں نے ایم کیوایم کی کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی ماڑی پورسیکٹرکمیٹی کے رکن محمد بابر کوان کے گھرمیں گھس کرفائرنگ کرکے شہید کردیاتھا جبکہ چند روزپہلے رضویہ کے علاقے میں ایم کیوایم کے ہمدرد حسن رضا کوبھی شہید کیا تھا جن کی ایک ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ایک جانب پیپلزامن کمیٹی کے دہشت گردوں کو دہشت گردی ، قتل وغارتگری، اغواء برائے تاوان ، بھتہ خوری اور دیگر جرائم کی وارداتوں کی کھلی چھوٹ دی جارہی ہے ، ان سفاک دہشت گردوں کو گرفتارنہیں کیاجارہا ہے جبکہ دوسری جانب ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان وہمدردوں کو غیرقانونی طورپر گرفتارکرکے سرکاری حراست سے لاپتہ کردیا گیاہے اور اب تک ایم کیوایم کے 8کارکنان لاپتہ ہیں جن کے بارے میں کوئی ادارہ یہ بتانے کیلئے تیارنہیں ہے کہ انہیں کس نے گرفتارکیا اوریہ تمام افراد کس کی تحویل میں ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ کراچی میں امن کیسے قائم ہوگا جب قائم علی شاہ ،سندھ کی وزارت اعلیٰ کاحلف اٹھاتے ہی مزارقائداعظم پر حاضری دینے کے بجائے لیاری میں ان جرائم پیشہ عناصر کی کمین گاہوں پر حاضری دینے پہنچ جائیں جو کراچی کے سیکڑوں بے گناہ شہریوں کے بہیمانہ قتل ، ان کی گردنیں کاٹنے ،اوران کے سروں سے فٹ بال کھیلنے کے شرمناک اورسفاکانہ عمل، شہر کے تاجروں وصنعتکاروں سے کروڑوں روپے بھتے لینے اور ملک کی اقتصادی شہ رگ کو مفلوج کرنے میں مکمل طورپر ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ الیکشن میں جن لوگوں نے ایم کیوایم کی حمایت کی جن میں خاص طورپر کچھی اورکاٹھیاواڑی برادری شامل ہیں ، انہیں پیپلز امن کمیٹی کے دہشت گردمسلسل دہشت گردی کانشانہ بنا رہے ہیں ۔الیکشن کے بعد سے کچھی برادری کے متعدد افراد کو پیپلزامن کمیٹی کے دہشت گرد نہ صرف قتل کرچکے ہیں بلکہ ان کے گھروں پر بھی قابض ہوچکے ہیں۔رینجرز اورپولیس ان متاثرین کے گھرخالی کرانے اورقاتلوں کو گرفتارکرنے کے بجائے متاثرین کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ اپنا دفاع خود کریں۔انہوں نے کہا کہ ایسا واضح طور پر محسوس ہورہا ہے کہ اہلیان کراچی کو حالیہ الیکشن میں ایم کیوایم کی ایک بار پھر حمایت کرنے پر سزا دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اس مقصد کیلئے ہی وزیراعلیٰ سندھ نے منتخب ہونے کے فوری بعد ان دہشت گردوں کی کمین گاہوں پر حاضری دی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے اس دورے کے بعد سے ان دہشت گردوں نے کراچی کے تاجروں ، صنعتکاروں اور شادی ہال کے مالکان کو خطیررقوم کے بھتوں کی پرچیاں بھجوانی شروع کردی ہیں۔ گزشتہ چند روز میں شہر کے سیکڑوں تاجروں اور شادی ہال مالکان سے مجموعی طور پر اربو ں روپے کا تقاضہ کیا گیا ہے اور نہ دینے پرانہیں قتل کرنے کی کھلی کھلی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔اب تک کئی تاجروں اور دکانداروں کو قتل کیا جاچکا ہے اور کوئی سننے والا نہیں ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ایم کیوایم کے تین ہمدردوں کے سفاکانہ قتل ، گزشتہ دنوں ایم کیوایم کے کارکنوں وہمدردوں کے مسلسل قتل عام ، کراچی میں صنعتکاروں ، تاجروں اور شادی ہال مالکان سے بھتوں کی وصولی اورانہیں قتل کی دھمکیاں دینے کے خلاف کل بروزجمعرات پورے سندھ میں پرامن یوم سوگ منائیں اور اس کھلے ظلم وبربریت کے خلاف اپنا کاروبار اورٹرانسپورٹ بطوراحتجاج بند رکھیں۔ انہوں نے ایم کیوایم ملیرکے ہمدرد مہتاب شہید ولد وحید،فرحان شہید ولدفیضان، توصیف شہید کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے ، سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے اور جان کنی کے عالم میں زیر علاج ہمدرد فرحان ادریس کو جلد و مکمل صحت یابی عطا فرمائے ۔ حیدر عباس رضوی نے مطالبہ کیا کہ پیپلزامن کمیٹی کے دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے ایم کیوایم کے تین ہمدردوں کے لواحقین کو فوری معاوضہ دینے کا اعلان کیاجائے اور پیپلز امن کمیٹی کے دہشت گردوں سے تاجروں ، دکانداروں ، صنعتکاروں اور شہریوں کو تحفظ فراہم کیاجائے ۔

12/24/2024 5:16:12 AM