Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ضمنی الیکشن این اے 246اور کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن میں ایم کیوایم کے امیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی مخالفین کیلئے نوشتہ دیوار ہے، انچارج و اراکین ایم کیو ایم شعبہ خواتین


ضمنی الیکشن این اے 246اور کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن میں ایم کیوایم کے امیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی مخالفین کیلئے نوشتہ دیوار ہے، انچارج و اراکین ایم کیو ایم شعبہ خواتین
 Posted on: 4/27/2015
ضمنی الیکشن این اے 246اور کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن میں ایم کیوایم کے امیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی مخالفین کیلئے نوشتہ دیوار ہے، انچارج و اراکین ایم کیو ایم شعبہ خواتین 
جناب الطا ف حسین کو تعصب اور نفرت کا نشانہ بنا نے والے سیاسی ، مذہبی جماعتوں کا کوئی عوامی فلاح کا منشورنہیں
جناب الطا ف حسین اور ایم کیوایم کی مقبولیت کا گراف گرنے کے بلند وبانگ دعوے کرنے والوں کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے
جناب الطاف حسین نے ہمیشہ خواتین کے ساتھ ہونیوالے ظلم و جبر اور زیادتیوں کے خلاف آواز بلند کی ہے
ایم کیوا یم شعبہ خواتین کی انچارج کشور زہر ہ واراکین شعبہ خواتین کا حق پرست امیدواران کی کامیابی پر جرأت مند و بہادر خواتین سے اظہارتشکر
کراچی ۔۔۔27، اپریل 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کی انچارج و حق پرست رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ اور شعبہ خواتین کی اراکین نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن این اے 246اور کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن میں ایم کیوایم کے امیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی مخالفین کیلئے نوشتہ دیوار ہے اور حالیہ انتخابات میں حق پرست امیدواروں کی کامیابیوں پر عوام کا سہ روزہ جشن اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ جناب الطا ف حسین کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ جناب الطا ف حسین اور ایم کیوایم کی مقبولیت کا گراف گرنے کے بلند وبانگ دعوے کرنے والے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور متعصب تجزیہ و کالم نگاروں کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے اور دنیا پر ثابت ہوچکا ہے کہ ایم کیوایم اور جناب الطا ف حسین کو تعصب اور نفرت کا نشانہ بنا نے والے سیاسی و مذہبی جماعتوں کا کوئی عوامی فلاح کا منشورنہیں ہے اور نہ ہی آج تک انہوں نے عوام کیلئے کچھ کیا بلکہ انکی سیاست جھوٹے الزامات اور بہتان تراشیوں پر مبنی ہے ۔۔انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے والے عناصر کی جانب سے دراصل کراچی میں مستقل آباد تمام قومیتوں اور مسالک کے عوام کے جذبات کو مجروح کیاجارہا ہے اور ایسا گھناؤنا عمل کرنے والے عوامی عدالت میں جوابدہ ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے ہمیشہ خواتین کے ساتھ ہونیوالے ظلم و جبر اور زیادتیوں کے خلاف آواز بلند کی ہے یہی وجہ ہے کہ حلقہ این اے 246کی جرأت مند و بہادر خواتین نے جناب الطاف حسین کے نامزد امیدوار کو اپنے ووٹ کے ذریعے کامیاب بنایا ہے جس پر ہم انکے شکر گزار ہیں ۔

12/21/2024 9:46:21 AM