Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین اور عوام کا رشتہ نظریاتی بنیادوں پر مضبوط اور پیار و محبت کے بندھن میں بندھا ہوا ہے ، کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی


جناب الطاف حسین اور عوام کا رشتہ نظریاتی بنیادوں پر مضبوط اور پیار و محبت کے بندھن میں بندھا ہوا ہے ، کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی
 Posted on: 4/26/2015
جناب الطاف حسین اور عوام کا رشتہ نظریاتی بنیادوں پر مضبوط اور پیار و محبت کے بندھن میں بندھا ہوا ہے ، کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی 
نام نہاد سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے ہمیشہ ایم کیوایم کے عوامی مینڈیٹ کی توہین کی اور اسے کبھی بھی دل سے تسلیم نہیں کیا یہ عمل ایم کیوایم سے تعصب اور نفرت کی واضح مثال ہے، کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی 
حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخاب اور کنٹونمنٹ کے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کے امیدواروں کی بھاری اکثریت سے شاندار کامیابی پر ملک بھر کے مظلوم عوام کو کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کی مبارکباد 
کراچی ۔۔۔26، اپریل 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی نے حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخاب اور کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں حق پرست امیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی کو جناب الطاف حسین پر تمام قومیتوں اور مسالک کے عوام کے اعتماد کاکھلا مظہر قرار دیا ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک پر قابض دو فیصداستحصالی طبقے اور اس سے وابستہ نام نہاد سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے ہمیشہ ایم کیوایم کے عوامی مینڈیٹ کی توہین کی اور اسے کبھی بھی دل سے تسلیم نہیں کیا یہ عمل ایم کیوایم سے تعصب اور نفرت کی واضح مثالہے ۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور ملک پر جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام کے پروردہ عناصر کو یہ جان لینا چاہئے کہ عوام کی خواہشات اور امنگوں کے برخلاف کتنی ہی بڑی سازشیں اور طاقت کا استعمال کرلیاجائے لیکن کبھی بھی عوامی رائے عامہ کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا اور ضمنی انتخاب این اے 246اورکنٹونمنٹ کے بلدیاتی انتخابات میں حق پرست امیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابیاں جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف تمام جھوٹے ، بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈوں کی کھلی نفی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری اور سیاسی دائرے میں رہتے ہوئے جناب الطاف حسین کی مظلوم عوام کیلئے پرامن جدوجہد تیزی سے منزل کی جانب رواں دواں ہے اور ایم کیوایم پر تمام تر مظالم جھوٹے مقدمات ،ماورائے عدالت قتل ، میڈیا ٹرائل کے باوجود عوام اور جناب الطاف حسین کے رشتہ کو اس وجہ سے ختم نہیں کیا جاسکا کیونکہ یہ رشتہ نظریاتی بنیادوں پر مضبوط ہے اور پیار اور محبت کے بندھن میں بندھا ہوا ہے اور انشاء اللہ جناب الطاف حسین اور عوام کے رشتہ کو سازشوں اور جھوٹے الزامات کے ذریعے ختم کرنے کی کوشش کرنے والے ماضی کی طرح ذلیل و رسوا ہوتے رہیں گے ۔ کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی نے این اے 246کے ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم کے امیدوار کنور نوید جمیل اور کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کے 19امیدواروں کی کامیابی پر ملک بھر کے مظلوم عوام کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ ایم کیوایم سیاسی اور جمہوری انداز میں اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی اور انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب حق پرستی کا قافلہ اپنی منزل پر پہنچے گا ۔ 


1/20/2025 2:31:03 PM