Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عوام نے ضمنی انتخاب میں جناب الطاف حسین کے امیدوار کو جس جوش و خروش کے ساتھ گھروں سے نکل کر کامیاب کروایا اس نے پاکستان کی انتخابی تاریخ میں نئی روایت کو جنم دیدیا ہے ، انچارج لیبر ڈویژن کاظم رضا و اراکین

 Posted on: 4/24/2015

ضمنی الیکشن میں کنور نوید جمیل کی بھر پور کامیابی پر ایم کیوایم لیبر ڈویژن کی حق پرست عوام کو دلی مبارکباد 
کراچی ۔۔۔24، اپریل 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ لیبر ڈویژن کے انچارج کاظم رضا اور اراکین نے ضمنی الیکشن میں حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل کی فقید المثال کامیابی پر حق پرست عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ کنور نوید جمیل کی این اے 246کی نشست پر کامیابی دراصل اس پروپیگنڈے اور جھوٹے الزامات کی نفی کرتا ہے جو ایم کیوایم کے خلاف مستقل کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخاب کا معرکہ ایم کیوایم نے سر کیا ہے ، عوام نے جناب الطا ف حسین کے امیدوار کنور نوید جمیل کو جس طرح جوش و خروش کے ساتھ گھروں سے نکل کر کامیاب کروایا ہے اس نے پاکستان کی انتخابی تاریخ میں نئی روایت کوجنم دیدیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم مخالف جماعتوں کو اگر کراچی اور اس کے عوام سے اتنی ہی ہمدردی ہے تو وہ پہلے جناب الطا ف حسین اور ایم کیوایم کی کردار کشی کا عمل بند کریں اور اس کے بعد جمہوری انداز میں کراچی کے عوام کی ہمدردیاں حاصل کریں ۔ انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخابی میں مخالف جماعتوں نے جس طرح سے اپنی جارحانہ انتخابی مہم چلائی اور اس کے دوران ہتھک آمیز جملے اورالفاظ استعمال کئے وہ کراچی اور اس کے عوام کیلئے ناقابل قبول تھے اور عوام نے ضمنی انتخاب میں مخالفین کو بری طرح سے مسترد کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ عوامی حمایت سے یکسر محروم ہیں ۔ لیبر ڈویژن کے انچارج و اراکین نے ضمنی انتخاب برائے این اے 246کی نشست پر کنو رنوید جمیل کی بھاری اکثریت سے کامیابی کو تمام حق پرست مظلوم عوام کی فتح قرار دیا اور کہا کہ حق پرست عوام کنورنو ید جمیل کی فتح کا جشن جوش و خروش سے منائیں اور اپنی خوشیوں کا بھر پور اظہار کریں ۔ 

12/21/2024 9:56:54 AM