Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عوامی مسلم لیگ محفوظ یار گروپ کے سربراہ نے اپنے گروپ کو عہدیداران وکارکنان سمیت متحدہ قومی موومنٹ ضم کرنے اور حلقہ این اے 246کی نشست پرنامزد حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا


عوامی مسلم لیگ محفوظ یار گروپ کے سربراہ نے اپنے گروپ کو عہدیداران وکارکنان سمیت متحدہ قومی موومنٹ ضم کرنے اور حلقہ این اے 246کی نشست پرنامزد حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا
 Posted on: 4/20/2015
عوامی مسلم لیگ محفوظ یار گروپ کے سربراہ نے اپنے گروپ کو عہدیداران وکارکنان سمیت متحدہ قومی موومنٹ ضم کرنے اور حلقہ این اے 246کی نشست پرنامزد حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا 
عمران خان بڑے کھلاڑی ہیں لیکن ہم سیاست میں ایک باؤنسر سے تینوں وکٹیں گرائیں گے، محفوظ یار خان 
جناب الطاف حسین کی برسوں کی عملی جدوجہد سے متاثرہوکر میں اور میرے ساتھی ایم کیوایم میں شامل ہوئے، محفوظ یار خان 
میں نے نائن زیرو کے عقب میں مرکزی کیمپ بنایا ، مجھے نہ تو تقریر سے روکا گیا اور نہ ہی میرے بینرز پھاڑے گئے ، محفوظ یار خان 
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں حق پرست امیدوار این اے 246کنور نوید جمیل کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب 
حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ کا محفوظ یار خان اور عوامی مسلم لیگ محفوظ یار گروپ کے عہدیداران و کارکنان سے اظہار تشکر 
کراچی ۔۔۔20، اپریل 2015ء 
عوامی مسلم لیگ محفوظ یار گروپ کے سربراہ محفوظ یار خان نے اپنی جماعت اور عہدیداران و کارکنان کو متحدہ قومی موومنٹ میں ضم کرنے اورحلقہ این اے 246کی نشست نامزد حق پرست امیدوار کنور نویدجمیل کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا اور حلقہ این اے 246کے عوام سے اپیل کی ہے کہ ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کے امیدوار کو ریکارڈ تعداد میں ووٹ دیکر کامیاب بنوائیں ۔ یہ اعلان انہوں نے پیر کے روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کے امیدوار برائے این اے 246کنور نوید جمیل اور عوامی مسلم لیگ محفوظ یار گروپ کے عہدیداران ظفر احمد غوری ، ، سہیل فرید ، کاظم ، ظفر خان لودھی اور ظفر خان دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محفوظ یار خان نے کہا کہ میں نے اپنے عہدیداران کی حمایت سے محترم قائد تحریک الطاف حسین کی خدمت میں اپنے گروپ پیش کردی ور اسے ایم کیوایم میں ضم کردیا ہے انہوں نے کہا کہ میں بہت ساری جماعتوں سے 50سالہ سفر کرتے ہوئے ایم کیوایم پر اختتام پذیر ہوا ہوں ۔ میں نے پاکستان کی ہر قومی جماعت میں اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کی لیکن ہر جماعت نے مجھے استعمال کیا ، میں پولیٹیکل سیکریٹری اور مشیر بھی رہا لیکن میری اصل صلاحیتوں سے کسی نے فائدہ نہیں اٹھایا ،میں کوٹہ سسٹم کا خاتمہ ،مشرقی پاکستان کے محصورین کی واپسی اوردوہرے تعلیمی نظام کے خاتمہ کی جدوجہد کرتا رہا ، ، جناح یونیورسٹی فار وومن کا میں فاؤنڈیشن ٹرسٹی ہوں ہماری یونیورسٹی میں 80 پی ایچ ڈی پیدا ہوئے ہیں میں اسی طرز پر اس حلقہ انتخاب میں انجینئرنگ اور میڈیکل یونیورسٹی بنانے کا وعدہ کرتا ہوں ۔دیوار سے نہیں لگنے دیں ، ہم اس شہر کے امین اور باسی ہیں ، ماضی میں مختلف حکومتوں نے اس شہر پر حکومت کی ہے ، اس میں مسلم لیگ ، جماعت اسلامی ، جمعیت علمائے پاکستان جیتتی رہی ہیں لیکن ایم کیوایم ان سب میں اپنے قیام کے بعد سے اس شہر کی اصل وارث ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حق پرستی کا جنون مجھ پر چڑھ گیا ہے ، ایک دن ایسا آئے گا کہ ہم اس صوبے او رملک میں حکومت بنائیں گے ، میں اکثر حکومتوں کے ساتھ رہا ہوں ، 24مرتبہ میں نے جیل کاٹی ہے ، میں جیل جانے سے نہیں ڈرتا ہوں اب اگر جیل گیا تو ایم کیوایم میری جیل جانے کی سلور جوبلی منائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ بہت بڑے کھلاڑی ہیں لیکن ہم سیاست میں باؤنسر سے تینوں وکٹیں گرائیں گے ، آپ شہر کو دہشت سے نجات دلانے نہیں دہشت پھیلانے آرہے ہیں اور آپ لوگوں میں منفی تاثر دے رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ جناب الطاف حسین کی برسوں کی عملی جدوجہد سے متاثرہوکر میں اور میرے ساتھی ایم کیوایم میں شامل ہوئے ہیں اور ایم کیوایم میں شمولیت میر ی اور میرے ساتھیوں نے خوشی سے کی ہے اور سلسلے میں کسی طرح کا کوئی دباؤ نہیں ہے اور موجودہ ضمنی الیکشن میں حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل کی انتخابی مہم کا ایجنٹ بن کر کام کروں گا ۔ انہوں نے کہاکہ میں حلقہ این اے 246کی نشست کے علاوہ دیگر انتخابات میں اس بات کا گواہ ہوں کہ میں نے نائن زیرو کے عقب میں مرکزی کیمپ بنایا ، مجھے نہ تو تقریر سے روکا گیا اور نہ ہی میرے بینرز پھاڑے گئے اگر ایم کیوایم کو کسی کو انتخابی مہم سے روکنا ہوتا تو میرے بینرز کیسے لگے ہوئے تھے ۔محفوظ یار خان نے حلقہ 246 کے ایسے رجسٹرڈ ووٹوں جو اس وقت ملک کے کسی دوسرے حصے میں مقیم ہیں ان سے بھی اپیل کی کہ وہ 23اپریل کے ضمنی الیکشن میں پتنگ کے انتخابی نشان پر مہر ضرور ثبت کریں اور نامزد حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل کو 23اپریل کے دن کامیاب کروائیں ۔
English
وڈیو

1/20/2025 2:32:21 PM