Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان عوامی مسلم لیگ کے صدراور این اے 246سے امیدوارمحفوظ یارخان ایم کیوایم کے امیدوار کنور نوید کے حق میں دستبردار ہوگئے۔ جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں اجتماع میں اعلان


پاکستان عوامی مسلم لیگ کے صدراور این اے 246سے امیدوارمحفوظ یارخان ایم کیوایم کے امیدوار کنور نوید کے حق میں دستبردار ہوگئے۔ جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں اجتماع میں اعلان
 Posted on: 4/19/2015
پاکستان عوامی مسلم لیگ کے صدراور این اے 246سے امیدوارمحفوظ یارخان ایم کیوایم کے امیدوار کنور نوید کے حق میں دستبردار ہوگئے۔ جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں اجتماع میں اعلان
میں نے سب کو آزمالیا اور دیکھ لیا کہ ایم کیوایم ہی ایک سچی اورحق پرست جماعت ہے،محفوظ یارخان
اپنے پچاس سالہ تجربات ایم کیوایم کی جھولی میں ڈال رہاہوں ،الطاف بھائی کی قیاد ت میں جدوجہد کرونگا۔ محفوظ یارخان
انشاء اللہ عمران خان اورجماعت اسلامی کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔ محفوظ یارخان
مہاجر عوام عوام عمران خان کوپسندنہیں کرتے اورجماعت اسلامی طالبان کی جماعت ہے۔محفوظ یارخان
محفوظ یارخان ایک سچے مجاہد ہیں، انہیں ایم کیوایم کے قافلے میں شمولیت پر خوش آمدیدکہتاہوں۔ الطاف حسین
محفوظ یارخان دودھ پینے والے مجنوں نہیں بلکہ خون دینے والے مجنوں ہیں۔ الطاف حسین
کراچی ۔۔۔ 19 اپریل 2015ء
پاکستان عوامی مسلم لیگ کے صدراورقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246سے امیدوارمحفوظ یارخان ایم کیوایم کے امیدوارکنورنویدکے حق میں دستبردارہوگئے ہیں اورایم کیوایم میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔ اس بات کااعلان انہوں نے اتوار شب جناح گراؤنڈ عزیزآبادمیں اجتماع میں عوام کے سامنے کیا۔اس موقع پر ایم کیوایم کے امیدوارکنورنوید اوررابطہ کمیٹی کے دیگرارکان بھی موجودتھے جبکہ جناب الطاف حسین فون پر موجودتھے۔ محفوظ یارخان نے ایم کیوایم میں شمولیت کااعلان کیا توجناح گراؤنڈمیں موجود عوام نے زوردارنعروں اورتالیوں کے ساتھ ان کااستقبال کیا ۔ اس موقع پرمحفوظ یار خان نے کہاکہ میں نے سب کوآزمالیا اوردیکھ لیاکہ ایم کیوایم ہی ایک سچی اورحق پرست جماعت ہے، میں اپنی سیاسی جدوجہد کے دوران کئی بار جیل گیا،اب میں اپنے پچاس سالہ تجربات ایم کیوایم کی جھولی میں ڈال رہاہوں اورالطاف بھائی کی قیاد ت میں جدوجہد کروں گا۔محفوظ یارخان نے کہاکہ انشاء اللہ عمران خان اورجماعت اسلامی کی ضمانتیں ضبط ہوں گی اسلئے کہ مہاجر عوام عوام عمران خان کوپسندنہیں کرتے اورجماعت اسلامی طالبان کی جماعت ہے۔ انہوں نے کنورنویدکوضمنی الیکشن میں کامیابی پر پیشگی مبارکبادپیش کی ۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے محفوظ یارخان کی جانب سے کنورنویدکے حق میں دستبردار ہونے اورایم کیوایم میں شمولیت پر انہیں زبردست مبارکبادپیش کی ۔ انہوں نے کہاکہ محفوظ یار خان نے ایک طویل سیاسی جدوجہدکی ہے۔ چاہے جنرل ایوب خان کادور آمریت ہو، ممتازبھٹوکے دور میں مہاجروں کاقتل عام ہو، پی این اے کی تحریک ہویا ایم آرڈی کی جدوجہد ہوہر دور میں محفوظ یارخان نے ہردورمیں عملی جدوجہدکی۔ وہ واقعی ایک سچے مجاہد ہیں ۔ وہ دودھ پینے والے مجنوں نہیں بلکہ خون دینے والے مجنوں ہیں۔ وہ تمام دنیاگھومنے اورسب کوآزمانے کے بعدایم کیوایم کے قافلے میں آگئے ہیں۔ میں انہیں کنورنوید کے حق میں دستبرداری اور ایم کیوایم میں شمولیت پردل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔ امید ہے کہ محفوظ یارخان قوم کومایوس نہیں کریں گے ۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہیدوں کی قربانیوں کوقبول فرمائے اورتحریک کوکامیابی سے ہمکنارفرمائے ۔ جناب الطاف حسین کی اپیل پر جناح گراؤنڈمیں موجودعوام نے زوردارتالیاں بجاکرمحفوظ یارخان کوایم کیوایم میں شمولیت کاخیرمقدم کیا۔ 

1/20/2025 2:22:14 PM