Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جانے والی درخواست کا فیصلہ آنے تک دھرنے کو ملتوی کر دیں ،رابطہ کمیٹی سے ،الطاف حسین کی درخواست


الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جانے والی درخواست کا فیصلہ آنے تک دھرنے کو ملتوی کر دیں ،رابطہ کمیٹی سے ،الطاف حسین کی درخواست
 Posted on: 5/15/2013
الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جانے والی درخواست کا فیصلہ آنے تک دھرنے کو ملتوی کردیں، رابطہ کمیٹی سے الطاف حسین کی درخواست
انتخابات میں بھرپور کامیابی پر نواز شریف کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ الطاف حسین
مسلم لیگ نون کو ملنے والی اکثریت کو کھلے دل سے تسلیم کر تے ہیں
میاں نواز شریف کو ان دعاؤں کے ساتھ مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ وہ پورے ملک کے ساتھ انصاف کرینگے
مسلم لیگ کے سربراہ سے اپیل کرونگا کہ وہ بھی ایم کیوایم کو ملنے والے مینڈیٹ کو کھلے دل سے تسلیم کریں
دھرنے میں شریک ایک ایک فرد کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کر تا ہوں
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو خیبر پختونخوا میں ملنے والی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، عمران خان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتا ہوں 
اگر جذبات میں میرے منہ سے کچھ ایسے الفاظ نکلے ہیں جو صحافی برادری کو ناگوار گزرے ہیں تو میں اس پران سے خلوص دل سے معذرت خواہ ہوں 
الطاف حسین کا رابطہ کمیٹی لندن اور کراچی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
لندن ۔۔15مئی 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے انتخابات میں بھرپورکامیابی پر مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف کودلی مبارکبادپیش کی اورکہاہے کہ مسلم لیگ نون سمیت انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو ملنے والے مینڈیٹ کو کھلے دل سے تسلیم کر تے ہیں اور امید کر تے ہیں کہ وہ بھی ایم کیوایم کو ملنے والے مینڈیٹ کو فراخ دلی سے تسلیم کر یں گی ۔جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم نے NA-250میں ازسر نو انتخابا ت کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کر ادی ہے ۔ اس کے علاوہ اسے اور جہاں جہاں سے شکایتیں ہیں اسکے بارے میں بھی ایم کیوایم یاتو درخواستیں جمع کراچکی ہے یا جمع کر ارہی ہے لہٰذا میں رابطہ کمیٹی سے درخواست کر تا ہوں کہ وہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے تک دھرنے کو ملتوی کردیں ۔ بد ھ کی شب رابطہ کمیٹی لندن اور کراچی کے مشترکہ اجلاس سے خطا ب کر تے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے اور جن جن جماعتوں کو جن جن حلقو ں پر تحفظات ہیں وہ الیکشن کمیشن میں اپنی درخواستیں جمع کرائیں یا عدالت سے رجوع کریں ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں مسلم لیگ نون نے قومی اسمبلی میں اکثریت حاصل کی ہے اور ہم اسکی اکثریت کوکھلے دل سے تسلیم کر تے ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ میں مسلم لیگ نون کے سربراہ نواز شریف کو ان دعاؤں کے ساتھ مبارکباد پیش کر تا ہوں کہ وہ پورے ملک کے ساتھ انصاف کریں گے اور ملک کو اچھی حکومت( Good Governance)دیں گے۔ میں مسلم لیگ کے سربراہ میاں نوازشریف سے بھی یہ امیدکی کہ وہ بھی ایم کیوایم کو ملنے والے مینڈ یٹ کو کھلے دل سے تسلیم کر یں گے ۔ جناب الطاف حسین نے صدرآصف زرداری، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری ،پیپلز پارٹی ،پی ٹی آئی ،اے این پی ،جے یو آئی اور فنکشنل لیگ سمیت وہ تما م سیاسی جماعتوں جنہوں نے اس الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے میں ان کے مینڈیٹ کو بھی کھلے دل سے تسلیم کر تا ہوں اور انہیں مبارکباد پیش کر تا ہوں ۔جناب الطاف حسین نے الیکٹرانک وپر نٹ میڈیا سے وابستہ صحافیوں ،قلم کاروں ،اینکرپرسنز اور ٹی وی واخباری مالکان کو مخاطب کر تے ہوئے کہاکہ اگرجذبات میں میرے منہ سے اگرکچھ ایسے الفاظ نکلے ہیں جوصحافی برادری کوناگوار گذرے ہیں تو میں اس پران سے خلوص دل سے معذرت خواہ ہوں ۔
جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو خیبرپختونخوا میں ملنے والی کامیابی پر انہیں مبارکبادپیش کی اوران کی جلدصحت یابی کیلئے دعاکی۔انہوں نے قوم سے بھی اپیل کی کہ وہ عمران خان کی صحت یابی کیلئے دعاکریں۔
جنا ب الطاف حسین نے کہا کہ جن نوجوانوں، بزرگوں ، ماؤں ، بہنوں اور بچوں نے لگا تار دو دن تک الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے ثابت قدمی سے دھرنا دیا ان سب کو فرداً فرداً دل کی گہر ائیوں سے خراج تحسین پیش کر تا ہوں اور دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں ان کی ثابت قدمی کااجر دے ۔

12/21/2024 8:16:16 PM