عوامی مسلم لیگ پاکستان سندھ کے عہدیداران نے متحدہ قومی موومنٹ کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ایم کیو ایم میں شمولیت اختیارکرلی
خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں عوامی مسلم لیگ پاکستان سندھ کے عہدیداران کی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی سے ملاقات
عوامی مسلم لیگ کے ہمدرد ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ گیارہ مئی کو’’پتنگ‘‘پرمہرلگاکراپناقیمتی ووٹ متحدہ قومی موومنٹ کےنامزدامیدواروں کو کامیاب کرائیں،وفدکے ارکان کی اپیل
کراچی:۔۔۔10، مئی 2013ء
عوامی مسلم لیگ پاکستان سندھ کے عہدیداران نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کے فکروفلسفے اورایم کیوایم کی عملی جدوجہدسے متاثرہوکرایم کیوایم میں اپنی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ایم کیو ایم میں شمولیت اختیارکرلی ہے ۔شمولیت کااعلان انہوں نے گزشتہ روزخورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن رضاہارون سے ملاقات کے موقع پرکیا۔ملاقات میں سابق رکن قومی اسمبلی سید حیدر عباس رضوی اور کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی بھی موجود تھے۔ اس موقع پرعوامی مسلم لیگ سندھ کی جانب سے سندھ میں قومی وصوبائی اسمبلی کے چھ حلقوں سے امیدواران کومتحدہ قومی موومنٹ کے حق میں دستبردارکرنے کااعلان بھی کیااورعوامی مسلم لیگ کے ہمدرد ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ گیارہ مئی کو’’پتنگ‘‘پرمہرلگاکراپناقیمتی ووٹ متحدہ قومی موومنٹ کے نامزدامیدواروں کو دے کر کامیاب کرائیں۔ ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرنے والے وفدمیں عوامی مسلم لیگ سندھ کے سیکریٹری جنرل سندھ عامرسمیع،نائب صدرسندھ شمشیرخان قریشی،سینئرنائب صدرسندھ ممتازاحمدشفیق،صدروومن ونگ محترمہ رعنا پروین ،فنانس سیکریٹری کراچی سلیم احمد،ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدرخرم احمدممتاز،جنرل سیکریٹری ساؤتھ ظفراقبال،سیکریٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ ساؤتھ سراج احمد،سلیم برلاس اور آصف خان شامل تھے۔اس موقع پررضاہارون نے عوامی مسلم لیگ پاکستان سندھ کے عہدیداران کی جانب سے ایم کیوایم میں شمولیت کازبردست خیرمقدم کیااورقائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے انہیں مبارکبادپیش کی۔