Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آل پاکستان سنی تحریک کا حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخابات میں حق پرست امیدوا ر کنور نوید جمیل کی بھر پور حمایت کا اعلان


آل پاکستان سنی تحریک کا حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخابات میں حق پرست امیدوا ر کنور نوید جمیل کی بھر پور حمایت کا اعلان
 Posted on: 4/19/2015
آل پاکستان سنی تحریک کا حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخابات میں حق پرست امیدوا ر کنور نوید جمیل کی بھر پور حمایت کا اعلان
حلقہ این اے 246میں مقیم تمام قومیتوں کے عوام اپناقیمتی ووٹ کنورنویدجمیل کو دیکربھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں،مطلوب اعوان
ایم کیو ایم کو کراچی میں مقیم سرائیکی پنجابی،ہزارہ وال کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرانے چاہئیں، مطلوب اعوان
آل پاکستان سنی تحریک کی شوریٰ کمیٹی کا اہم اجلاس میں فیصلہ
کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ کی جانب سے آل پاکستان سنی تحریک کے چیرمین مطلو ب اعوان اور دیگر رہنماؤں سے اظہار تشکر
کراچی۔۔۔19اپریل2015ء
آل پاکستان سنی تحریک نے ضمنی انتخاب برائے حلقہ این اے 246میں جناب الطاف حسین کے نامزد حق پرست امیدوا ر کنو نوید جمیل ایڈوکیٹ کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے ۔یہ اعلان انہوں نے اے پی ایس ٹی کی شوریٰ کمیٹی کے اہم اجلاس کے دوران کیا۔اجلاس میں کراچی کی صورتحال اورخصوصی طورپرضمنی الیکشن این اے246زیربحث آیاجس میں کراچی کے حالات کومدنظررکھتے ہوئے اورکراچی میں امن قائم کرنے کیلئے اس بات کاحتمی فیصلہ کیاگیاکہ این اے 246کے ضمنی انتخاب میںآل پاکستان سنی تحریک متحدہ قومی موومنٹ کے نامزدحق پرست امیدوارکنورنویدجمیل کی بھرپورحمایت کااعلان کرتے ہوئے این اے246میں مقیم سرائیکی ،پنجابی،پٹھان،ہزارہ وال اور اعوان برادری سے اپیل کی کہ وہ اپناقیمتی ووٹ متحدہ قومی موومنٹ کو دیں اورکنورنویدجمیل کوبھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔چیئرمین آل پاکستان سنی تحریک مطلوب اعوان نے کہاکہ مختلف زبانیں بولنے والے اپنے اتحادکامظاہرہ کرتے ہوئے کنورنویدجمیل کوضرور کامیاب کرائیں۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں امن قائم کرنے میں سرائیکی ،پنجابی،پٹھان،ہزار وال اپناکرداراداکریں ماضی میں تمام مذہبی وسیاسی جماعتوں نے ان لوگوں کوہمیشہ بے وقوف بنایااس موقع پر مطلوب اعوان چیئرمین آل پاکستان سنی تحریک نے کراچی میں مقیم سرائیکی پنجابی،ہزارہ وال کے مسائل کی توجہ جناب الطاف حسین کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہاکہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرانے چاہئیں۔ دریں اثناء کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ نے آل پاکستان سنی تحریک کے چےئر مین مطلو ب اعوان اور دیگر رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا ۔

1/20/2025 2:27:22 PM