سنی اتحادکونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اورانجمن نوجوانان اسلام کے سربراہ طارق محبوب پرجیل میں بہیمانہ تشددکے نتیجے میں قتل پرالطاف حسین کااظہارمذمت
کراچی:۔۔۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے سنی اتحادکونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اورانجمن نوجوانان اسلام کے سربراہ طارق محبوب کو دوران حراست جیل میں بہیمانہ تشددکرکے قتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج بھی کراچی سے تعلق رکھنے والاایک نوجوان جس نے جدوجہدشروع کی تھی اسے گرفتار کیا گیا اور جیل میں دل کادورہ پڑھنے سے ہلاک ہوگیا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں کہوں گاکہ اسے جیل میں دل کادورہ نہیں پڑابلکہ طارق محبوب جیل میں بہیمانہ تشدد سے جاں بحق ہوا ۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ طارق محبوب کی مغفرت فرمائے،اسے اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اوران کے گھروالوں کوصبرجمیل کی توفیق دے۔(آمین)