Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

این اے 246کی نشست پر 23اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی


این اے 246کی نشست پر 23اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی
 Posted on: 4/17/2015
این اے 246کی نشست پر 23اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی 
حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں میں ریلیاں اور کارنر میٹنگوں کے انعقاد جبکہ گھر گھر جاکر عوام سے رابطہ مہم کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے
این اے 246کی نشست پر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے جیت کے کھوکھلے دعوے اپنی جگ ہنسائی کا سامان کرنے کے مترادف ہیں ، رابطہ کمیٹی رکن حیدر عباس رضوی ، امیدوار برائے این اے 246کنور نوید جمیل 
ریلوے کالونی ، گوہر آباد ، بلاک 14ایوب منزل ، جامو چوک ،زینت اسکوائر ، اسحاق آباد اور دیگر مقامات پر کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے خطاب 
کراچی ۔۔۔17، اپریل 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام این اے 246کی نشست پر 23اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ چکی ہے ۔ اس سلسلے میں حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں اور کارنر میٹنگوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ گھر گھر جاکر عوام سے رابطہ کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے ۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز فیڈرل بی ایریا کے علاقے ریلوے کالونی ، گوہر آباد ، بلاک 14ایوب منزل ، بلاک نمبر 12، 13،دربار سلطانی ، 11/C، زولوجیکل پارک ، بلاک نمبر 9دوست محمد گوٹھ ، لال شہباز نگر ، باغ جیت پورا اپسرااپارٹمنٹ ، فرید آرکیڈ ، بو تراب امام بارگاہ ،رحمت اسٹیٹ ایجنسی ، گڈ لک بیکری ، پرانا کریم آبادجبکہ لیاقت آباد کے علاقے جامو چوک ،زینت اسکوائر ، اسحاق آباد ، شریف آباد پارک ، غریب آباد پھاٹک ، الاعظم اسکوائر کے مقامات پر کارنر میٹنگوں کا نعقاد کیا گیا ۔ کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی ، حق پرست نامزد امیدوار کنور نوید جمیل ، حق پرست اراکین قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین ، عبد الوسیم ، محبوب عالم ، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی محمد حسین ، فیصل سبزواری ،جمال احمد ، ظفر کمالی ، ندیم راضی ، محمود عبد الرزاق ، وسیم قریشی اور ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین انور عالم ، وقار شاہ اور خالد افتخار نے خطاب کیا ۔ کارنر میٹنگوں میں علاقے کے نوجوانوں ، بزرگوں ،خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور جناب الطاف حسین کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے ۔ کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ حلقہ این اے 246کی نشست ایم کیوایم اتنی بار بھاری اکثریت سے جیت چکی ہے کہ اب اس نشست پر دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے جیت کے کھوکھلے دعوے اپنی جگ ہنسائی کا سامان کرنے کے مترادف ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ نام نہاد سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی طرف سے سازشی منصوبہ کے تحت ایسے بیانات دیئے جارہے ہیں جس سے حلقہ این اے 246کے عوام کے جذبات بری طرح سے مجروح ہورہے ہیں لیکن وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی اپیل پر صبر ، تحمل اور برداشت سے کام لے رہے ہیں اور ایسا کوئی عمل نہیں کرنا چاہتے جس کا بہانہ بنا کر مخالفین الیکشن سے راہ فرار اختیار کریں ۔انہوں نے کہاکہ مخالفین کی انتخابی مہم کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ ضمنی الیکشن کی آڑ میں ایم کیوایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کو بدنام کرنے کا مشن لیکر آئے ہیں جبکہ یہ جماعتیں خود اور انہیں یہ مشن سوپنے والے اچھی طرح جانتے ہیں کہ حلقہ این اے 246کے عوام جناب الطاف حسین کو اپنا سچا لیڈر مانتے ہیں اور یہاں کے عوام دیگر جماعتوں کے امیدواروں کی کارکردگی اور ان کے ماضی کے کردار سے اچھی طرح سے واقف ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سیاسی یا انتخابی ماحول میں کسی جماعت اور اس کے لیڈر پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات عائد کرکے کردار کشی کرنے کا عمل جمہوری روایت کے خلاف ہے اور جو ایسا عمل کررہے ہیں الیکشن کمیشن کو اس کا سختی سے نوٹس لینا چاہئے ۔ مقررین نے حلقہ این اے 246کے حق پرست عوام سے اپیل کی کہ وہ ضمنی الیکشن میں حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرائیں اور مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروادیں ۔
 
 

12/21/2024 9:54:20 AM