Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ٹنڈوالہ یار، ٹھٹھہ اورعمرکوٹ کے مسائل کوہردورمیں نظراندازکیاگیا،الطاف حسین


ٹنڈوالہ یار، ٹھٹھہ اورعمرکوٹ کے مسائل کوہردورمیں نظراندازکیاگیا،الطاف حسین
 Posted on: 5/6/2013 1
ایم کیوایم کی حکومت برسراقتدارآئی تووہ ان مسائل کوحل کرکے دکھائے گی
ٹنڈوالہ یار، ٹھٹھہ اورعمرکوٹ میں بیک وقت جلسوں سے ٹیلیفون پر خطاب
لندن ۔۔۔6 مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ٹنڈوالہ یار، ٹھٹھہ اورعمرکوٹ کے مسائل کوہردورمیں نظراندازکیاگیا، ایم کیوایم کی حکومت برسراقتدارآئی تووہ ان مسائل کوحل کرکے دکھائے گی۔انہوں نے یہ بات آج انتخابی مہم کے سلسلے میں آج ٹنڈوالہ یار، ٹھٹھہ اورعمرکوٹ میں بیک وقت جلسوں سے ٹیلیفون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ٹنڈوالہیارکے مسائل کازکرکرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ ضلع ٹنڈوالہیار میں آلودہ پانی کے باعث علاقے کے عوام میں ہیپاٹائٹس کامرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ایم کیو ایم کی حکومت قائم ہوئی تو ہم شہریوں کو پینے کاصاف پانی فراہم کرنے اورموذی امراض سے بچاؤ کیلئے یونین کونسل کی سطح پر واٹر فلٹر قائم کرینگے۔ ٹنڈوالہیار میں امراض قلب کے مریضوں کیلئے ایمرجنسی سینٹر قائم کیا جائے۔ ضلع کے سول اسپتال میں نہ صرف ایمرجنسی سینٹر اور آئی سی یو کی جدید سہولیات فراہم کریں گے بلکہ سول اسپتال کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے بھی آراستہ کریں گے۔ اور شہریوں کو علاج ومعالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے اعلان کیا کہ ایم کیوایم حکومت میں آئی تو ہم ٹنڈوالہیار میں یونیورسٹی یا سندھ یونیورسٹی کیمپس قائم کریں گے اور طالبات کو زیور علم سے آراستہ کرنے کیلئے نہ صرف جلد ازجلد گرلز کالج کی تعمیر یقینی بنائے گی بلکہ مزید تعلیمی ادارے بھی قائم کرے گی۔انہوں نے کہاکہ ٹنڈوالہیار میں بااثر زمینداروں کی زمینوں کیلئے نہری پانی دستیاب ہے جبکہ چھوٹے کاشتکاروں خصوصاً ٹیل پر واقع زمینوں کے کاشتکاروں کو نہری پانی دستیاب نہ ہونے کے باعث شدیدمشکلات کاسامنا ہے ۔ ایم کیوایم ،حکومت میں آئی تو اس ناانصافی کا خاتمہ کرے گی اور سب کے ساتھ انصاف کریگی ۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ ٹنڈوالہیار میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنایاجائے ۔ضلع ٹھٹھہ کے مسائل کاذکرکرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیاکہ ایم کیوایم کی حکومت قائم ہوئی توہم طلباوطالبات کو اعلیٰ تعلیم کی سہولیات فراہم کریں گے اور ٹھٹھہ میں یونیورسٹی قائم کریں گے ۔ شہریوں کو علاج ومعالجہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کم ازکم 300بیڈز پر مشتمل جدید طرز کااسپتال قائم کیاجائے گا۔ سجاول شہر میں میٹرنٹی ہوم کاقیام عمل میں لایاجائے گا۔ شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کیلئے واٹر فلٹر پلانٹ نصب کئے جائینگے۔ ٹیل (Tail)کے آبادگاروں کیلئے پانی کی فراہمی اور زراعت کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ سجاول کے شہریوں کا دیرینہ مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے سجاول تعلقہ کو ضلع کا درجہ دیا جائے گا۔ گھارو کی بند صنعتوں کو فعال کیاجائیگا اورمقامی شہریوں کو روزگارکی سہولیات فراہم کی جائے گی ۔ضلع عمر کو ٹ کے مسائل کا تذکر ہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی قدیم شہر ہے تاہم گزشتہ 65برسوں میں ہرحکومت نے اسے نظر انداز کیا ، ایم کیوایم کو حکومت بنانے کا موقع ملا تو عمر کو ٹ کے مسائل پر بھرپورتوجہ دی جائے گی،عمرکوٹ کے تاریخی قلعہ کی مرمت کرکے اس تاریخی ورثہ کو محفوظ بنایا جائیگا ، عمر کوٹ میں شہریوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے بنیادی صحت کے مراکز سمیت دیگر مراکز قائم کئے جائیں گے جن میں امراض قلب کے علا ج کا سینٹر بھی ہے ،عمر کو ٹ میں برسوں سے پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کی شکایت ہے ،انشاء للہ اسے حل کرایا جائیگا اور اسکے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی اور سوئی گیس کی فراہمی کا یقینی بنایا جائیگا ۔ انہوں نے ایم کیوایم میں شمولیت اختیارکرنے والی ٹھٹھہ کی ممتازشخصیت فہمیدہ شاہ کو حق پرستی کے پیغام کے فروغ کیلئے دن رات مصروف رہنے پر شاباش اور خراج تحسین پیش کیا۔ 

4/18/2024 6:19:26 PM