متحدہ قومی موومنٹ حکومت میںآئی توسکھرمیں تعمیروترقی کے نئے دورشروع ہونگے،الطاف حسین
سکھر:۔۔۔۔(اسٹاف رپورٹر)
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کی حکومت میںآئی توسکھرمیں تعمیروترقی کے نئے دورشروع ہونگے اورسکھرمیں میڈیکل کالجز، یونیورسٹیاں اور صحت وصفائی کی جدیدسہولیات فراہم کی جائینگی۔ یہ بات انہوں نے ایم کیوایم سکھرزون کے زیراہتمام سکھرکے ریلوے گراؤنڈمیں نامزدحق پرست امیدواروں کی انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ بڑے جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پرپنڈال سکھر،روڑی،پنوعاقل،شکارپورسمیت قرب وجوارکے گاؤں دیہاتوں کے عوام نے شرکت کی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ حکومت میںآنے کے بعدسکھرکے نوجوانوں کیلئے سکھرمیں میڈیکل کالجزاورمیڈیکل یونیورسٹی،شہریوں کوعلاج معالجے کی سہولیات کی بروقت فراہمی کیلئے جدیدطرزکا اسپتال قائم کریگی تاکہ سکھرکے عوام کوعلاج کیلئے کراچی کی تکلیف نہ اٹھانی پڑے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم سکھرمیں روزگارکے مواقع پیداکرے گی اورکوٹیج انڈسٹری قائم کی جائیں گی ۔اس موقع پرپنڈال میں موجودشرکاء نے پرجوش اندازمیں تالیاں بجاکرحق پرست امیدواروں کی کامیابی کایقین دلایا۔