Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گیارہ مئی کادن متحدہ قومی موومنٹ کی کامیابی کادن ہے یہ دن ملک میں فرسودہ نظام کے تابوت میںآخری کیل ثابت ہوگا


گیارہ مئی کادن متحدہ قومی موومنٹ کی کامیابی کادن ہے یہ دن ملک میں فرسودہ نظام کے تابوت میںآخری کیل ثابت ہوگا
 Posted on: 5/3/2013 1
گیارہ مئی کادن متحدہ قومی موومنٹ کی کامیابی کادن ہے یہ دن ملک میں فرسودہ نظام کے تابوت میںآخری کیل ثابت ہوگا
حق پرست عوام گیارہ مئی کوانتخابی نشان’’پتنگ‘‘پرمہرلگاکرفرسودہ نظام سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے چھٹکاراحاصل کرلیں گے،نامزدحق پرست امیدواران
اگرعوام کواس ملک کی تقدیربدلنی ہے توقائدتحریک کے نامزد امیدواروں کوووٹ دیکرکامیاب بناناہوگا
قائدتحریک جناب الطاف حسین کے شکرگذارہیں کہ انہوں نے مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھنے والے کارکنان پراعتمادکرکے اپنا امیدوار نامزد کیا
منورچوہان،ظہیراحمدکورائی،سلیم بندھانی،ڈاکٹرنورمحمد(وسیم سومرو)احسان ملک ،رضوان جاگیرانی اوردیگرکاسکھرمیں جلسہ عام سے خطاب
سکھر:۔۔۔۔(اسٹاف رپورٹر)
قومی وصوبائی اسمبلی کیلئے نامزدحق پرست امیدواربرائے قومی وصوبائی اسمبلی منورچوہان،ظہیراحمدکورائی،سلیم بندھانی،ڈاکٹرنورمحمد(وسیم سومرو)،احسان ملک اور رضوان جاگیرانی نے کہاکہ ہے کہ سکھرقائدتحریک جناب الطا ف حسین کامضبوط قلعہ ہے، اس دن حق پرست عوام انتخابی نشان’’پتنگ‘‘پرمہرلگاکرفرسودہ نظام سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے چھٹکاراحاصل کرلیں گے۔یہ بات انہوں نے سکھرکے ریلوے گراؤنڈمیں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا۔جلسہ عام میں سکھرکے عوام نے ہزاروں کی تعدادمیں شرکت کی ۔انہوں نے کہاکہ سکھرکے عوام نے قائدتحریک جناب الطا ف حسین سے ایک وعدہ کیاتھاکہ وہ سکھرکی قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستیں قائدتحریک الطاف حسین کوتحفے میں دینگے،انہوں نے کہاکہ اب وہ وعدہ نبھانے کاوقت آگیاہے ،سکھرکے بڑے برے سرمایہ دارجوپیسوں کے بل پرسکھرمیں موروثی سیاست کرتے ہیں انہیں مستردکردیاجائے گا۔انہوں نے سکھرکے عوام کیلئے کبھی کچھ نہیں کیابلکہ اپنی جیبیں بھری ہیں۔ ملک بھرسے قائدتحریک جناب الطاف حسین کے نامزدحق پرست امیدواران انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اگرعوام کواس ملک کی تقدیربدلنی ہے تو قائد تحریک کے نامزد امیدواروں کوووٹ دیکرکامیاب بناناہوگا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم جاگیرداروں،سرمایہ داروں اوروڈیروں کی جماعت نہیں بلکہ غریب ومتوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی بے لوث خدمت ایم کیوایم کامنشورہے اورقائدتحریک الطا ف حسین نے غریب ومتوسط طبقے کوایوانوں میں بھیج کرثابت کردیاکہ وہ جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ دھرتی وہ عظیم دھرتی ہے جسے باب السلام کہاجاتاہے،گیارہ مئی کادن متحدہ قومی موومنٹ کی کامیابی کادن ہے یہ دن ملک میں برسوں سے رائج فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اورسرمایہ دارانہ نظام کے تابوت میںآخری کیل ثابت ہوگااس دن حق پرست عوام ’’پتنگ‘‘پرمہرلگاکرملک میں خاموش انقلاب برپا کریں گے۔انہوں نے کہاکہ وہ قائدتحریک جناب الطاف حسین کا شکرگذارہیں کہ جنہوں نے مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھنے والے ادنیٰ کارکنان پراعتمادکااظہارکیااور ہمیں اپنا امیدوارنامزد کیا۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ حق پرست عوام کی بھرتائیدسے اچھے نتائج لیکرآئے گی ۔انہوں نے سکھر کے عوام سے سوال کیا کہ پانچ سال پہلے آپ نے جن لوگوں کوایوانوں میں بھیجاتھاان لوگوں نے آپ کے مسائل حل کیے؟انہوں نے کہاکہ سیاست خدمت کانام ہے اورجولوگ سیاست برائے سیاست کررہے ہیں وہ کسی صورت عوام سے مخلص نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہاکہ سکھرکے عوام باشعوراورقائدتحریک الطا ف حسین کی چاہنے والے ہیں جوموروثی سیاست کرنے والے سیاستدانوں کو مسترد کردینگے ۔انہوں نے کہاکہ حق پرست ناظم کراچی سیدمصطفی کمال نے جوترقیاتی کام انجام دیئے وہ ایم کیوایم کے منشورکاحصہ ہیں سیاست برائے خدمت کی روشن مثال ہیں۔جلسہ عام سے سکھرزون کے انچارج قطب الدین اورسابق رکن سندھ اسمبلی محترمہ نائیدبیگم نے بھی مختصراًخطاب کیااورایم کیوایم کے جلسہ عام کو کامیابی سے ہمکنارکرنے پرسکھرکی حق پرست عوام کا شکریہ اداکیا۔



12/23/2024 9:57:58 AM