Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ٹیلی ویژن چینلز میں کام کرنے والی خواتین اینکر پرسنز ،ر نیو زکاسٹر ز اور عملہ اپنے پروگراموں میں کھل کر دہشت گردوں کی مخالفت کریں ، الطاف حسین


ٹیلی ویژن چینلز میں کام کرنے والی خواتین اینکر پرسنز ،ر نیو زکاسٹر ز اور عملہ اپنے پروگراموں میں کھل کر دہشت گردوں کی مخالفت کریں ، الطاف حسین
 Posted on: 5/2/2013 1
ٹیلی ویژن چینلز میں کام کرنے والی خواتین اینکر پرسنز ،ر نیو زکاسٹر ز اور عملہ اپنے پروگراموں میں کھل کر دہشت گردوں کی مخالفت کریں ، الطاف حسین 
دہشت گرد ٹیلی ویژن میں کام کرنے والی خواتین اینکر پرسنز ، ڈرامے پیش کرنے والی اور مزاحیہ معلوماتی پروگرام پیش کرنے والی خواتین کو گھروں میں شٹل کاک کا برقع پہنا کر بند کردینا چاہتے ہیں، الطاف حسین 
اجلاس میں جناب الطاف حسین کے دریافت کرنے پر بزرگوں نے خواتین کے حقوق ، ماؤں، بہنوں ، بیٹیوں کی عزت اور تعلیم کے تحفظ کیلئے لڑنے کی بھر پور حامی بھر لی 
کراچی:۔۔۔(اسٹاف رپورٹر)
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین تمام ٹیلی ویژن چینلز میں کام کرنے والی خواتین اینکرپرسنز ، نیوز کاسٹر ز اورعملے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد خواتین کے حقوق کے خلاف ہیں لہٰذا ٹیلی ویژن میں موجود خواتین اپنے پروگراموں میں کھل کر دہشت گردوں کی مخالفت کریں ۔لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں منعقدہ ایم کیوایم ایلڈرز ونگ کے اجلاس میں شریک ہزاروں بزرگوں سے اپنے ٹیلی فونک خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ دہشت گرد ٹیلی ویژن میں کام کرنے والی خواتین اینکر پرسنز ، ڈرامے پیش کرنے والی اور مزاحیہ معلوماتی پروگرام پیش کرنے والی خواتین کو گھروں میں شٹل کاک کا برقع پہنا کر بند کردینا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو دھماکے کررہے ہیں وہ خواتین کے حقوق کے خلاف ہیں لہٰذا ٹیلی ویژن میں کام کرنے والی خواتین دہشت گردوں کے خلاف نہ صرف آواز بلند کریں بلکہ جو دہشت گردوں کی سرپرستی چاہتے ہیں، خدااور رسولؐ کے واسطے ان کے خلاف اپنے الطاف بھائی کا ساتھ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری بقاء ء و سلامتی کا مسئلہ یا ہم جئیں گے یا پھردہشت گرد جئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی ویژن پر کام کرنے والی خواتین کے خلاف طرح طرح کے جھوٹے اسکنڈلز بنائے جاتے ہیں لیکن یہ خواتین روزی ، روزگارکے حصول کے ساتھ ساتھ اپنے گھرکا ہاتھ بٹا رہی ہیں۔ اس موقع پر جناب الطاف حسین نے بزرگوں سے کہا کہ وہ ہاتھ اٹھا کر بتائیں کہ وہ خواتین کے حقوق ، ماؤں ، بہنوں، بیٹیوں کی عزت اور تعلیم کے تحفظ کیلئے لڑیں گے تو اس موقع پر اجلاس میں شریک بزرگوں میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے فلک شگاف نعرے لگا کر جناب الطاف حسین کو ماؤں ، بہنوں ااور بیٹیوں کے تحفظ کا یقین دلایا ۔ 



12/21/2024 8:17:17 PM