الطاف حسین اور صدرآصف زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
الطاف حسین نے صدرمملکت کو ایم کیوایم، پی پی پی اور اے این پی کو انتخابی مہم چلانے میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا
صدرمملکت نے الطاف حسین کو یقین دلایا کہ وہ ان واقعات کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے
دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں رابطوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا
لندن۔۔۔29، اپریل2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین اور صدرمملکت آصف علی زرداری کے درمیان پیر کی شب ٹیلی فون پر ایک مرتبہ پھر رابطہ ہوا۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ جناب الطاف حسین نے صدرمملکت کو ایم کیوایم، پی پی پی اور اے این پی کی انتخابی مہم کو مسلسل دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے کے واقعات اور ان جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ صدرمملکت جناب آصف علی زرداری نے ان واقعات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جناب الطاف حسین کو یقین دلایا کہ وہ بحیثیت صدرمملکت ، ان واقعات کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں رابطوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔