نواب شاہ جلسہ عام میں الطاف حسین نے نوابشاہ کی قومی و صوبائی نشستوں پر نامزد امیدواروں کا جلسہ عام کے شرکاء سے تعارف کرایا
نوابشاہ ۔۔۔27، اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے نوابشاہ میں منعقدہ جلسہ عام میں نوابشاہ کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر نامزد حق پرست امیدواران کے نام اور حلقہ نمبر لیکر ان کا جلسہ عام کے شرکاء سے تعارف کرایا ۔ ہفتہ کی شب جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے نوابشاہ کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے ایم کیوایم کے نامزد کردہ امیدواروں کو نہیں دیکھا تو وہ آج دیکھ لیں ۔ انہوں نے حق پرست امیدواران کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہNA-213نواب شاہ کی نشست پر حق پرست امیدوار عنایت علی رند ، NA-214کی نشست پر حق پرست امیدوار سکند کیریو ایڈووکیٹ ، PS-24سے امیدوار صوبائی اسمبلی عاصم کبیر ، PS-25سے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی محمد مرید بروہی ،PS-26سے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی خان محمد زرداری ، PS27سے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی محمد سعید خانزادہ اور PS-28سے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی عبد الخالد خلجی ہیں ۔ اس موقع پر جناب الطاف حسین جس حق پرست امیدوار کا نام اور حلقہ لیکر پکارتے رہے وہ اسٹیج پر کھڑے ہوکر جلسہ عام کے شرکاء کے سامنے آتے رہے اور جن کا جلسہ عام کے شرکاء نے نعرے لگا کر اور تالیاں بجا کر زبردست انداز میں خیر مقدم کیا اور انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کے عزم کا اظہا رکیا۔