Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیراہتمام ’’سانحہ23اپریل پیپلزچورنگی‘‘ کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی


ایم کیوایم کے زیراہتمام ’’سانحہ23اپریل پیپلزچورنگی‘‘ کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی
 Posted on: 4/24/2013
ایم کیوایم کے زیراہتمام ’’سانحہ23اپریل پیپلزچورنگی‘‘ کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی
آزادکشمیر،گلگت بلتستان سمیت ملک بھرمیں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقدکیے گئے،مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈعزیز آباد میں ہوا
قرآن خوانی وفاتحہ خوانی میں رابطہ کمیٹی ،نامزدحق پرست امیدواروں،ذمہ داران وکارکنان اورعوام کی شرکت
تمام حق پرست شہداء کوزبردست خراج عقیدت وسلام عقیدت پیش کیاگیا
تصاویر
کراچی۔۔۔24، اپریل2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام سانحہ23اپریل کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے سندھ بھرمیں36سے زائدمقامات پرقرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقدکیے گئے اورشہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا،قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات میں ایم کیوایم کے حق پرست امیداروں، مقامی ذمہ داران وکارکنان اور ہمدردعوام نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔اس سلسلے کامرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں منعقدہواجس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزڈاکٹرمحمدفاروق ستار،انیس احمد قائمخانی، ڈاکٹر نصرت، سینیٹر نسرین جلیل، اراکین رابطہ کمیٹی ،ایم کیوایم کے رہنماء عامرخان،قومی وصوبائی اسمبلیوں کیلئے ایم کیوایم کے نامزد حق پرست امیداران،ایم کیوایم کے مختلف و نگزو شعبہ جات کے ارکان،سیکٹرزویونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران،کارکنان اورہمدردوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی اورتمام شہداء کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا۔مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ، معروف عالم دین علامہ عباس کمیلی ، جمیل راٹھور اور دیگر علماء کرام نے شرکت کی ۔ اس موقع پر معروف مذہبی اسکالروعالم دین جمیل راٹھور نے خشوع وخضوغ کے ساتھ فاتحہ خوانی کرائی اورسانحہ 23 اپریل پیپلز چورنگی کے شہداء سمیت تمام حق پرست شہداء کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی، سوگواران کے صبروجمیل،ملک کی بقاء وسلامتی اوردہشت گردی کے مکمل خاتمے،ایم کیوایم کے خلاف جاری سازشوں کے خاتمے،تمام کارکنان کی حفظ وامان سمیت قائدتحریک الطاف حسین کی صحت وتندرستی اور درازی عمرکیلئے اجتماعی دعائیں کرائی۔اسی طرح اندرون سندھ ،صوبہ پنجاب،خیبرپختونخواہ،بلوچستان،گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں قائم ایم کیوایم کے صوبائی ،ضلعی اورزونل دفاترمیں بھی قران خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقدکیے گئے جس میں نامزدحق پرست امیدواروں،ایم کیوایم کے مقامی عہدیداران ، کارکنان اورہمدردعوام نے شرکت کی اورشہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی۔



12/21/2024 7:47:38 PM