پیپلزچورنگی ایم کیوایم کے انتخابی دفترکے قریب بم دھماکہ میں شہیدہونیوالے ایم کیوایم کے کارکنان بلال شہید اورہاشم شہید کی نمازجنازہ میں رابطہ کمیٹی ،نامزدحق پرست امیدواروں اورایم کیوایم کے ذمہ داروں کی شرکت
بلال شہیدکی تدفین سخی حسن قبرستان کراچی جبکہ ہاشم شہیدکی میت تدفین کیلئے رحیم یارخان روانہ کردی گئی
کراچی ۔۔24اپریل 2013ء
گذشتہ شب کراچی کے علاقے پیپلزچورنگی پرمتحدہ قومی موومنٹ کے انتخابی دفترکے قریب بم دھماکہ میں شہیدہونیوالے ایم کیوایم کے کارکنان بلال شہید اورہاشم شہید کی نمازجنازہ بعدنمازظہر ادامسجدغوث الاعظم بفرزون 15-A/5میں اداکی گئی۔بعدازاں بلال شہیدکوسخی حسن قبرستان میں سپردخاک کردیاگیاجبکہ ہاشم شہیدکی میت تدفین کیلئے ان کے آبائی شہررحیم یارخان روانہ کردی گئی۔ نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان جاوید کاظمی،گلفرازخان خٹک،قومی وصوبائی اسمبلیوں کیلئے نامزد حق پرست امیدواران شیخ صلاح الدین،ریحان ہاشمی، ساجدقریشی،جمال احمد ، سابق رکن سندھ اسمبلی معیدفاروقی،کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان، علاقائی سیکٹرکمیٹی ویونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران،کارکنان، ہمدرد عوام اورشہداء کے عزیز اقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اورشہداء کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی۔