Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

این اے 246کی نشست پرنامزد حق پرست امیدوار کنورنوید ایڈووکیٹ کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے


این اے 246کی نشست پرنامزد حق پرست امیدوار کنورنوید ایڈووکیٹ کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے
 Posted on: 4/11/2015
این اے 246کی نشست پرنامزد حق پرست امیدوار کنورنوید ایڈووکیٹ کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے 
انتخابی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز فاروق اعظم کالونی ، نصیر آباد ، کتیانہ محلہ ، غریب آباد بابو چوک ، الاعظم اسکوائر 
اور دیگر مقامات پر کارنر میٹنگیں منعقد ہوئیں 
ایک حلقہ کے ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کے امیدوار کو شکست دینے کے دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کا کارنر میٹنگوں سے خطاب 
انتخابی مہم کے سلسلے میں فیڈرل بی ایریا بلاک 9میں الیکشن آفس کا افتتاح بھی کیا گیا 
کراچی ۔۔۔11، اپریل 2015ء 
این اے 246کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں نامزد متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ کی انتخابی مہم کے سلسلے میں حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگوں کے انعقاد اور انتخابی دفاتر کے افتتاح کا سلسلہ جاری ہے ۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز فیڈرل بی ایریا کے علاقے رقیہ اسکوائر نصیر آباد ، مسجد آل عباء ، فاروق اعظم کالونی ، بلاک 4، بلاک 6،بلاک 11، 31-D، بلاک 9، دوست محمد گوٹھ ، کے کے ایف مرکزی آفس کے قریب ، ، 700کی لائن ، 1300کی لائن ، گلشن شمیم ، فاروق مسجد ، عزیز آباد بلاک2، کتیانہ محلہ جبکہ لیاقت آباد کے علاقے گلی نمبر 8موسی کالونی ،گلی نمبر 3نزد ربانی مسجد ، نزد اقصیٰ مسجد ، ریلوے پھاٹک ، چوہان کالونی ، غاذی صلاح الدین روڈ ، غریب آباد بابو چوک ، شریف آباد الصفاء مسجد ، شکیل کارپوریشن ، کریم آباد بابر اسکواء ر، غریب آباد مین چوک ، الاعظم اسکوائر ، ڈاکٹر سجاد والی گلی ، عارفین والی گلی ، نزد کریم آباد بیکری ، معصوم شہد والی گلی کے مقامات پر کارنر میٹنگیں منعقد ہوئیں جن میں حق پرست رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین اور حق پرست اراکین سندھ اسمبلی شیراز وحید ،محبوب عالم ، ڈاکٹر صغیر احمد ، حاجی انور ، جمال احمد نے شرکت کی اور کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے خطاب کیا ۔انتخابی مہم کے دوران گزشتہ روز فیڈرل بی ایریا بلاک 9میں الیکشن آفس کا افتتاح کیا گیا جس میں حق پرست رکن سندھ اسمبلی حاجی انور نے شرکت کی ۔ کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ کی انتخابی مہم کے سلسلے میں مرکزی الیکشن سیل ، شعبہ خواتین ، سیکٹر و یونٹوں کی جانب سے گھر گھر عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے دوران حلقہ انتخاب کے نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین کو 23، اپریل کے ضمنی الیکشن میں حق پرست امیدوار کو زیادہ سے زیادہ ووٹ دے کر کامیاب کرانے کی اپیلیں کی جارہی ہیں ۔ انتخابی کارنر میٹنگوں سے اپنے خطاب میں حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے کہاکہ کراچی ہی نہیں بلکہ ملک بھر کے عوام جناب الطاف حسین کی قیادت میں متحد ومنظم ہوچکے ہیں اور کراچی کے ایک حلقہ کے ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کے امیدوار کو شکست دینے کے دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور ریحام بھابھی کیلئے تحائف دینے اور خیر سگالی کے جذبات کااظہار کرکے ثابت کردیا ہے کہ ایم کیوایم سیاسی اور جمہوری اقدار کی امین ہے اورچاہتی ہے کہ سیاسی چپقلش میں ایسی زبان اور بد تہذیبی سے گریز کیاجائے جس سے عوامی جذبات مجروح ہوں ۔ انہوں نے کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ 23، اپریل کو این اے 246کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں حق پرست امیدوار کنو رنوید جمیل ایڈووکیٹ کو زیادہ سے زیادہ ووٹ دیکر کامیاب کرائیں ۔ کارنر میٹنگوں میں علاقے کے نوجوان ، بزرگ ، خواتین ، مختلف مذاہب و قومیتوں کے افراد اور مختلف شخصیات کی جا نب سے بڑی تعداد میں شرکت کی جارہی ہے اور حق پرست امیدوار کو کنور نوید ایڈووکیٹ کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیابی کا یقین دلایاجارہا ہے ۔ 

1/20/2025 2:38:48 PM