Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وقت کا تقاضا ہے کہ سب مل کر انتخابی ماحول کو پرامن بنائیں اور افہام و تفہیم کا راستہ اختیار کریں ، رابطہ کمیٹی رکن قمر منصور


وقت کا تقاضا ہے کہ سب مل کر انتخابی ماحول کو پرامن بنائیں اور افہام و تفہیم کا راستہ اختیار کریں ، رابطہ کمیٹی رکن قمر منصور
 Posted on: 4/11/2015
وقت کا تقاضا ہے کہ سب مل کر انتخابی ماحول کو پرامن بنائیں اور افہام و تفہیم کا راستہ اختیار کریں ، رابطہ کمیٹی رکن قمر منصور 
جناب الطا ف حسین کا دل پی اٹی آئی کیلئے بھی کشادہ تھااور جماعت اسلامی کیلئے بھی کشادہ ہے، ، قمر منصور 
ہمارے مخالفین کے پاس میڈیا میں اپنی تشہیر کے علاوہ اور کوئی سیاسی منشور نہیں ہے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
شریف آباد پر جماعت اسلامی کی ریلی کے شرکاء نے ایم کیوایم کے انتخابی کیمپ پر اشتعال انگیز نعرے بازی کی، کنور نوید جمیل
اگر کہیں دو جماعتوں کے کارکنان میں تلخی نظر آئے تو انکی قیادت کو مثبت رویہ اختیارکرنا چاہئے، کنور نوید ایڈووکیٹ 
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن قمر منصور کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور نامزد امیدوا رکنور نوید ایڈووکیٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس
کراچی ۔۔۔11اپریل2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن قمر منصور نے شریف آباد میں قائم ایم کیوایم کے انتخابی کیمپ پر موجود خواتین اور مرد کارکنان پر جماعت اسلامی کی ریلی کے سینکڑوں شرکاء کی جانب سے حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے انتظامیہ واقعہ کا سختی سے نوٹس لے اور پرامن انتخابی ماحول کو سبوتاژ ہونے سے بچانے کیلئے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لائے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب اراکین رابطہ کمیٹی اور جماعت اسلامی کی ریلی کے شرکاء کی جانب سے تشدد کے نتیجے میں زخمی ہونیوالی خواتین و مرد کارکنان کے ہمراہ جناح گراؤنڈ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پریس کانفرنس سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور این اے 246کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل نے بھی خطاب کیا ۔ قمر منصور نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا ماضی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے لیکن وقت کا تقاضا ہے کہ سب مل کر انتخابی ماحول کو پرامن بنائیں اور افہام و تفہیم کا راستہ اختیار کریں ۔ انہوں نے کہاکہ حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل نے جماعت اسلامی کے امیدوار سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد امید ہے کہ معاملہ بہتر ہوگا جماعت اسلامی اپنے درمیان موجود کالی بھیڑوں کو تلاش کرے ۔انہوں نے ایف آئی آر کے اندراج کیلئے جانے والے جماعت اسلامی کے کارکن کے پاس سے تھانے میں اسلحہ ملنے کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اس واقعہ کا نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ جناب الطا ف حسین کا دل پی ٹی آئی کیلئے بھی کشادہ تھااور جماعت اسلامی کیلئے بھی کشادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا ریکارڈنگ میں دیکھا جاسکتاہے کہ کیمپ پر موجود ہماری بہنیں اور کارکنان تصادم کو روک رہے تھے جس پر انہیں زد و کوب کیا گیا اور موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے ہمارے کیمپ پر توڑ پھوڑ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم این اے 246کا انتخابی ماحول پرامن دیکھنا چاہتی ہے کیونکہ ایم کیوایم کو معلوم ہے کہ اس حلقہ کے عوام گزشتہ 9انتخابات میں اس نشست سے ایم کیوایم کے امیدوار کو ہی ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کراتے آئے ہیں ۔ رکن رابطہ کمیٹی و حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں کیمپ پر موجود بہنیں زخمی ہوئیں لیکن کارکنان اور عوا م جناب الطاف حسین کی جانب سے صبر و تحمل کے پیغام پر صبر کا دامن تھامے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین کے پاس میڈیا میں اپنی تشہیر کے علاوہ اور کوئی سیاسی منشور نہیں ہے، جماعت اسلامی پاکستان تحریک انصاف کی اشتعال انگیزی مہم کی ناکامی کے بعد بی ٹیم کی حیثیت سے سڑکوں پر آئی ہے اور وہ حلقہ246میں ایم کیو ایم کی یقینی کامیابی کو متنازعہ بنانے کیلئے اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پر امن انتخابا ت میں سب کی جیت ہے لہٰذا تمام سیاسی جماعتوں کو ایک میز پر بیٹھ کر ایسا ضابط اخلاق بنانا ہوگا جس سے انتخابات پر امن طریقے بنایا جاسکے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست امیدوار برائے این اے 246کنو رنوید جمیل نے کہا کہ انتخابی جلسوں اور ریلیوں کا ایک اصول ہوتاہے کہ کسی بھی تصادم کی صورتحال کو کم کرنے کیلئے سیاسی مخالفین کے کیمپوں کا احترام کیا جاتاہے اور وہاں اشتعال انگیزی نہیں کی جاتی ،میڈیا گواہ ہے کہ شریف آباد پر جماعت اسلامی کی ریلی کے شرکاء نے ایم کیوایم کے انتخابی کیمپ پر رک کراشتعال انگیز نعرے بازی کی جبکہ اس دوران کیمپ پر موجود ہماری خواتین کارکنان جماعت اسلامی کے ان کارکنان کو کیمپ سے آگے جانے کیلئے کہتی رہیں ،جناب الطاف حسین کارکنا ن و عوام سے انتخابی عمل کے دوران پر امن رہنے کی اپیل کر رہے ہیں کیونکہ ایم کیوا یم چاہتی ہے کہ ضمنی انتخابات پر امن ماحول میں ہوں ۔این اے 246کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی میٹنگ کے وقت میں نے راشد نسیم سے ملاقات کی تھی اور ان سے تفصیلی ملاقات کا وقت بھی مانگا تھا جبکہ دوروز قبل بھی میں نے انہیں ٹیلی فون کیا تھا تاکہ ملاقات کرکے ضمنی انتخابات میں افہام و تفیہم کی فضاء کے قیام کو یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی کے اس حلقے کی حساسیت کو سمجھتی ہے اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ اگر کہیں دو جماعتوں کے کارکنان میں تلخی نظر آئے تو وہاں انکی قیادت سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کرکے تلخی کو ختم کروائے لیکن شریف آباد میں ہونیوالے تصادم کے بعد جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس سے افسوس ہواجس میں انہوں نے ایم کیوا یم پر الزامات کی بوچھاڑ کردی ۔کنور نوید نے کہا کہ ہمارے انتخابی کیمپ پر دس سے 12افراد موجود تھے جن میں خواتین کی بڑی تعداد تھی لہٰذا یہ ممکن ہی نہیں کہ دس افراد جماعت اسلامی کی 500افراد کی ریلی سے تصادم کرتے اور میڈیا فوٹیجز میں بھی واضح ہے کہ اشتعال انگیزی جماعت اسلامی کے کارکنان کی جانب سے کی گئی۔انہوں نے کہا کہ یہ ضمنی انتخابات ہنگامہ خیزی کیلئے نہیں بلکہ تعمیر و ترقی کے الیکشن ہیں لہٰذا اگر کہیں کسی جماعت کی ریلی ہے تو اس دوران راستے میں پڑنے والے دوسری سیاسی جماعت کے کیمپ پر اضافی نفری تعینات کی جانی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بھی اپنے اندر موجود شرپسندوں کا محاصبہ کرے اور پیش آنیوالے افسوناک واقعہ کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی بنالیں ۔ 
English Viewers
وڈیو  

4/19/2024 10:36:03 PM