Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لیاقت آبادمیں جماعت اسلامی کی ریلی کے موقع پرایم کیوایم کے کیمپ پرتوڑپھوڑ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی


لیاقت آبادمیں جماعت اسلامی کی ریلی کے موقع پرایم کیوایم کے کیمپ پرتوڑپھوڑ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی
 Posted on: 4/10/2015
لیاقت آبادمیں جماعت اسلامی کی ریلی کے موقع پرایم کیوایم کے کیمپ پرتوڑپھوڑ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی
جماعت اسلامی کی ریلی لیاقت آبادمیں الاعظم اسکوائرسے گزری تواس میں شریک کچھ عناصر نےایم کیوایم کے کیمپ پر آکراشتعال انگیزی کی
جوناخوشگوار واقعہ ہوا اوراس کے فوری بعد جس طرح اس واقعہ کاالزام ایم کیوایم کے سرتھوپاگیااس سے صاف ظاہرہوتاہے کہ یہ سب کچھ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیاگیا
ایم کیوایم بھرپورکوشش کررہی ہے کہ ضمنی انتخاب کے سلسلے میں تمام ترسیاسی سرگرمیاں قطعی طورپرپرامن اندازمیں جاری رہیں اورکسی بھی جانب سے کسی بھی قسم کی کوئی اشتعال انگیزی نہ ہو
جماعت اسلامی ،تحریک انصاف کے رہنماؤں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ الزام تراشیوں سے گریز کریں اور صورتحال کوپرامن رکھنے کیلئے ایم کیوایم کے ساتھ تعاون کریں۔رابطہ کمیٹی 
ایم کیوایم کے کارکنان ہر قیمت پرپرامن رہیں، اگرکسی جانب سے کوئی اشتعال انگیزی کی جائے توبھی مشتعل نہ ہوں
حکومت اورپولیس وانتظامیہ امن وامان برقرار رکھنے اورصورتحال کوقابومیں رکھنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائیں
کراچی۔۔۔ 10 اپریل 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لیاقت آبادمیں جماعت اسلامی کی ریلی کے موقع پرایم کیوایم کے کیمپ پرتوڑپھوڑ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آج شام جب جماعت اسلامی کی ریلی لیاقت آبادمیں الاعظم اسکوائرسے گزری تواس میں شریک کچھ عناصر نے الاعظم اسکوائرپرقائم ایم کیوایم کے کیمپ پر آکراشتعال انگیزی کی اورپھرجوناخوشگوار واقعہ ہوا اوراس کے فوری بعد جس طرح اس واقعہ کاالزام ایم کیوایم کے سرتھوپاگیااس سے صاف ظاہرہوتاہے کہ یہ سب کچھ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیاگیا ۔ رابطہ کمیٹی نے اس واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم بھرپورکوشش کررہی ہے کہ ضمنی انتخاب کے سلسلے میں تمام ترسیاسی سرگرمیاں قطعی طورپرپرامن اندازمیں جاری رہیں اورکسی بھی جانب سے کسی بھی قسم کی کوئی اشتعال انگیزی نہ ہو۔ اس سلسلے میں ایم کیوایم کی پور ی قیادت خلوص نیت سے کوشاں ہے۔ قائدتحریک الطاف حسین مسلسل بیانات دے رہے ہیں اور تحریک انصاف، جماعت اسلامی اورتمام جماعتوں کومکمل تعاون پیش کررہے ہیں ۔آج بھی قائدتحریک الطاف حسین نے تمام تنظیمی ذمہ داروں کااجلاس کرکے عوام تک سے اپیل کی کہ وہ کسی سیاسی یامذہبی رہنمایاامیدوارکی آمدپر ان کے خلا ف کوئی نعرے بازی تک نہ کریں۔ساتھ ساتھ قائدتحریک الطاف حسین نے توایم کیوایم کے کارکنوں کویہاں تک تاکیدکی کہ اگرکوئی میری تصویریا پوسٹر بھی پھاڑے تواسے ایساکرنے دیں اورجواباًآ پ ایسانہ کریں۔انہوں نے تویہاں تک کہاکہ اگرکوئی آپ کوچانٹابھی مارے توآپ صبر کریں ۔ قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کی پوری قیادت پرامن ماحول برقراررکھنے کی بھرپورکوشش کررہی ہے اورہرسیاسی ومذہبی جماعت کیلئے مثبت جذبات کااظہارکررہی ہے لیکن اس کے باوجود ایم کیوایم کے ساتھ اشتعال انگیزی اورالزام تراشی کاعمل انتہائی قابل افسوس ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے جماعت اسلامی ،تحریک انصاف کے رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ الزام تراشیوں سے گریز کریں اور صورتحال کوپرامن رکھنے کیلئے ایم کیوایم کے ساتھ تعاون کریں۔رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے تمام کارکنوں کوسختی سے تاکیدکی کہ وہ ہر قیمت پرپرامن رہیں، اگرکسی جانب سے کوئی اشتعال انگیزی کی بھی جائے توبھی ہرگزمشتعل نہ ہوں ، اپنے جذبات قابومیںرکھیں اور ہر قیمت پر پرامن رہیں۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت اورپولیس وانتظامیہ سے بھی مطالبہ کیاکہ وہ انتخابی مہم کے دوران امن وامان برقرار رکھنے اورصورتحال کوقابومیں رکھنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائیں۔ 

1/20/2025 2:26:20 PM