ایم کیوایم نے فیفن سمیت الیکشن معائنہ کار تمام اداروں کو این اے 246کے ضمنی الیکشن کی معائنہ کاری کی دعوت دیدی
الیکشن معائنہ کار اداروں کو ایم کیوایم کی جانب سے تمام تر معاونت کی یقین دہانی
ایم کیوایم چاہتی ہے کہ ین اے 246کا ضمنی الیکشن صاف و شفاف ، غیر جانبدارا اور امن طور پر منعقد کیاجائے تاکہ انتخابی نتائج پر
کسی بھی شک و شبہ کی گنجائش نہ رہے ، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔10، اپریل 2015ء
ایم کیوایم نے FAFENسمیت الیکشن معائنہ کار دیگر اداروں کو این اے 246کے ضمنی الیکشن کی معائنہ کاری دعوت دیدی ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم چاہتی ہے کہ این اے 246کی نشست پر ہونے والا ضمنی الیکشن صاف و شفاف ، غیر جانبدار اورپر امن طور پر منعقد کیا جائے تاکہ انتخابی نتائج پر کسی بھی شک و شبہ کی گنجائش نہ رہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ الیکشن معائنہ کار تمام اداروں سے کو ایم کیوایم کی جانب سے تمام تر معاونت کی یقین دہانی بھی کرائی ہے ۔