Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ضمنی انتخاب برائے حلقہ این اے 246کے نامزد حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل کی سنی اتحاد کونسل کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری طارق محبوب سے ملاقات


ضمنی انتخاب برائے حلقہ این اے 246کے نامزد حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل کی سنی اتحاد کونسل کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری طارق محبوب سے ملاقات
 Posted on: 4/10/2015
ضمنی انتخاب برائے حلقہ این اے 246کے نامزد حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل کی سنی اتحاد کونسل کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری طارق محبوب سے ملاقات 
کنور نوید جمیل نے طارق محبوب سے 23؍ اپریل 2015ء کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں بھر پور تعاون کی درخواست کی
جناب الطاف حسین نے ہمیشہ کراچی سمیت ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے عملی کوشش کیں ہیں ، کنور نوید ایڈووکیٹ 
کراچی کی ترقی کیلئے مل جل کر کام کرنا ہوگا ، طارق محبوب ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری سنی اتحاد کونسل 
کراچی :۔۔ 10؍ اپریل 2015ء 
ضمنی انتخاب برائے حلقہ این اے 246سے متحدہ قومی موومنٹ کے نامزد حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل کی سربراہی میں متحدہ قومی موومنٹ کے نمائندہ وفد نے گزشتہ روز سنی اتحاد کونسل کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری طارق محبوب سے ان کی رہائشگاہ بلاک نمبر 16فیڈرل بی ایریا میں ملاقات کی اور ان سے ضمنی الیکشن میں حق پرست امیدوار کی کامیابی کیلئے بھر پور تعاون کی درخواست کی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم کیو ایم علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد اوراراکین بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں نامزد حق پرست امیدوار برائے این اے 246کنور نوید جمیل ایڈوکیٹ نے طارق محبوب سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں جناب الطاف حسین کا سلام پہنچایا اورجناب الطاف حسین نے ہمیشہ کراچی سمیت ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے عملی کوشش کیں ہیں اور کراچی کی ترقی کیلئے سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا ۔دوران گفتگو سنی اتحاد کونسل کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری طارق محبوب نے ایم کیو ایم کے وفد کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں چاہئے کہ کراچی میں امن و امان قائم کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے ۔ طارق محبوب نے کنور نوید جمیل ایڈوکیٹ کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔ ملاقات میں انجمن نوجوان اسلام کے صدر نعیم صدیقی اور جنرل سیکریٹری معید عالم بھی موجود تھے ۔

12/21/2024 10:10:46 AM