Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم چاہتی ہے کہ ملک بھر میں انتخابات کے موقع پر دیگر سیاسی جماعتیں بھی جمہوری اصولوں کو اپنائیں اور ملک میں مثبت جمہوری سیاست کو فروغ دیں، نامزد امیدوار این اے 246کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ


ایم کیوایم چاہتی ہے کہ ملک بھر میں انتخابات کے موقع پر دیگر سیاسی جماعتیں بھی جمہوری اصولوں کو اپنائیں اور ملک میں مثبت جمہوری سیاست کو فروغ دیں، نامزد امیدوار این اے 246کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ
 Posted on: 4/9/2015 1
ایم کیوایم چاہتی ہے کہ ملک بھر میں انتخابات کے موقع پر دیگر سیاسی جماعتیں بھی جمہوری اصولوں کو اپنائیں اور ملک میں مثبت جمہوری سیاست کو فروغ دیں، نامزد امیدوار این اے 246کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ 
جناب الطاف حسین نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو جناح گراؤنڈ کے دورے کی دعوت دی ہے اور ان کا استقبال کرنے کی ہدایت کی ہے 
جو اس بات کا ثبو ت ہے کہ ایم کیوایم انتخابی سیاست میں مثبت روایت کو پروان چڑھاتی ہے ، کنور نوید ایڈووکیٹ 
حلقہ این اے 246کے عوام اور جناب الطاف حسین کا رشتہ انمول ہے، کنور نوید ایڈووکیٹ 
این اے 246کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں گلبرگ بلاک 12، افشاں پارک ، محمد ی کالونی اور حسین آباد میں گزشتہ روز منعقد کی گئی انتخابی کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے خطاب 
کنو رنوید جمیل نے انتخابی مہم کے موقع پر محمد کالونی میں الیکشن آفس کا افتتاح بھی کیا 
کراچی ۔۔۔9، اپریل 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے این اے 246کی نشست پر نامزد امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے ہمیشہ سیاست میں جمہوری اصولوں کو اولین ترجیح دی ہے اور چاہتی ہے کہ ملک بھر میں انتخابات کے موقع پر دیگر سیاسی جماعتیں بھی جمہوریت کے اصولوں کو اپنائیں اور ملک میں مثبت جمہوری سیاست کو فروغ دیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 246کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں گزشتہ روز گلبر گ بلاک 12، افشاں پارک ، محمد ی کالونی اور حسین آباد میں انتخابی کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کارنر میٹنگوں میں علاقوں کے نوجوانوں، بزرگوں ، خواتین نے مجموعی طو رپر ہزارو ں کی تعداد میں شرکت کی اور حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل کی ضمنی انتخاب میں کامیابی کے حق میں زبردست نعرے لگائے ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان حیدر عباس رضوی ، عارف خان ایڈووکیٹ ، قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل ، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی عبد الرزاق ، عامر معین ، حاجی انور رضا اور جمال احمد نے کارنر میٹنگز کے شرکاء سے خطاب کیا ۔ کارنر میٹنگوں سے اپنے خطاب میں حق پرست امیدوار برائے این اے 246کنور نوید جمیل نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ملک کی سیاست میں ہمیشہ فراخدلی اور بڑے پن کا مظاہرہ کیا ہے اور یہی ایک عظیم قائد کی نشانی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو جناح گراؤنڈ کے دورے کی دعوت دی ہے اور ان کا استقبال کرنے کی ہدایت کی ہے جو اس بات کا ثبو ت ہے کہ ایم کیوایم ملک کی انتخابی سیاست میں مثبت روایت کو پروان چڑھاتی ہے اور اس کیلئے کسی طرح پیچھے ہٹنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ضمنی الیکشن برائے این اے 246میں ایم کیوایم کی جیت یقینی ہے اور مخالفین نے اس سے قبل بھی بڑے اتحاد کرکے الیکشن لڑا ہے لیکن سب جماعتوں پر مشتمل یہ انتخابی اتحاد بھی ایم کیوایم کے امیدوار کو این اے 246کی نشست سے شاندار کامیابی سے نہیں روک سکا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ حلقہ این اے 246کے عوام اور جناب الطاف حسین کا رشتہ انمول ہے اور اسے سیاسی اتحاد ، سازشیں اور پروپیگنڈوں کے ذریعے ہرگز ختم نہیں کیاجاسکتا ہے ۔ کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ارکان حیدر عباس رضوی اور عارف خان ایڈووکیٹ نے اپیل کی کہ عوام 23، اپریل کو اپنا قیمتی ووٹ حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ کے حق میں استعمال کریں اور ثابت کردیں کہ حلقہ این اے 246کے عوام جناب الطاف حسین کی قیادت پر بھر پور اعتماد کرتے ہیں ۔ دریں اثناء حق پرست امیدوار این اے 246کنور نوید جمیل نے انتخابی مہم کے موقع پر محمد کالونی میں الیکشن آفس کا افتتاح کیا اور علاقے کے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتخابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اورگھر گھر جاکر لوگوں سے ضمنی الیکشن میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کی اپیل کریں ۔
 


1/20/2025 2:36:38 PM