Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

این اے 246کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگوں کا انعقاد


این اے 246کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگوں کا انعقاد
 Posted on: 4/8/2015 1
این اے 246کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگوں کا انعقاد 
کارنر میٹنگوں سے حق پرست سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی اور حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے خطاب کیا 
قبائل کالونی ، چاند منزل والی گلی ، ایف بی ایریا بلاک 12، بلاک 13، بنگالی پاڑہ ، BTSایریا ، فاروق اعظم کالونی ، بلاک نمبر 4دربار سلطانی ، بلیسنگ اپارٹمنٹ ، علی ہائٹس ، گلشن علی ، LS2سمیت دیگر علاقوں میں مٹینگزکا انعقاد 
پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل اور عہدیداران کے ساتھ حلقہ این اے 246کے عوام نہیں ہیں ، حق پرست سینیٹر و اراکین اسمبلی کا کارنر میٹنگوں سے خطاب 
انتخابی مہم کے سلسلے میں فیڈرل بی ایریا میں واقع عباس ہوٹل پر الیکشن آفس کا افتتاح بھی کیا گیا 
ایم کیوایم مرکزی الیکشن سیل ، ایلڈرزونگ اور شعبہ خواتین کی اراکین نے حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں میں گھر گھر جا کرعوام سے ملاقاتیں کیں
کراچی ۔۔۔8، اپریل 2015ء 
این اے 246کی نشست پر23، اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے نامزد امیدوار کنو رنوید جمیل ایڈووکیٹ کی انتخابی مہم کے سلسلے میں حلقہ انتخاب میں کارنر میٹنگوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے جن میں نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور کنور نوید جمیل کو 23، اپریل کے دن بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔انتخابی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز حلقہ انتخاب کے علاقوں قبائل کالونی ، چاند منزل والی گلی ، ایف بی ایریا بلاک 12، بلاک 13، بنگالی پاڑہ ، BTSایریا ، فاروق اعظم کالونی ، بلاک نمبر 4دربار سلطانی ، بلیسنگ اپارٹمنٹ ، علی ہائٹس ، گلشن علی ، LS2، بلوچ پارہ ، قادری مسجد ، عباس ہوٹل ، کتیانہ محلہ ، حنفی چوک ، قریشی کالونی ، بندھانی کالونی ، سحر بیکری لیاقت آباد ، اجمیر کالونی بلاک نمبر4، مسجد اقصیٰ روئی والی گلی ، المصطفی ٰ گلی نمبر 4، قادری گلی اور تایا ہوتل والی گلی میں کارنر میٹنگوں کا انعقاد کیا گیا جن میں حق پرست سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی ، رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ ، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی شیراز وحید ، محمد حسین ، عامر معین پیرزادہ ، محبوب عالم ، فیصل سبزواری ، عادل صدیقی ، ندیم راضی ، محمود عبد الرزاق ، وسیم قریشی ، سلیم بندھانی ،ریحان ظفر اور سی ای سی کے رکن احمد سلیم صدیقی نے علیحدہ علیحدہ شرکت کی اور انتخابی کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے خطاب کیا ۔ اپنے خطاب میں حق پرست سینیٹر و اراکین صوبائی اسمبلی نے کہاکہ حلقہ این اے 246کے عوام قائد تحریک جناب الطاف حسین نے چاہنے والے ہیں اور اس نشست سے گزشتہ 9انتخابات میں ایم کیوایم کے امیدوار بھاری اکثریت سے عوام کے ووٹوں سے کامیابی حاصل کرتے رہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل اور عہدیداران کے ساتھ حلقہ این اے 246کے عوام نہیں ہیں ، اس حلقہ کے عوام کے جذبات اور احساسات قائد تحریک جناب الطاف حسین سے دلی طور پر وابستہ ہیں اور پی ٹی آئی تو کیا ملک کی کوئی بھی سیاسی جماعت اس حلقہ انتخاب سے الیکشن میں حصہ تو ضرور لے سکتی ہے لیکن ان کی کامیابی کے دعوے بعد از انتخاب ہمیشہ کی طرح جھوٹے ہی ثابت ہوں گے اور شکست ان کا مقدر ٹہرے گی ۔انہوں نے کہا کہ 23، اپریل کے دن بیلٹ باکسوں سے نکلنے والے ووٹ ثابت کردیں گے کہ پی ٹی آئی اور اس کے امیدوار ضمنی انتخاب میں کامیابی کیلئے نہیں اترے تھے بلکہ ان کے عزائم کچھ اور ہی ہیں ۔ حق پرست سینیٹرو اراکین سندھ اسمبلی نے کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ 23اپریل کے دن حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرائیں اورمخالفین پر ثابت کردیں کہ وہ صرف اور صرف جناب الطاف حسین کی قیادت پر یقین رکھتے ہیں ۔ دریں اثناء حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ کی انتخابی مہم کے سلسلے میں فیڈرل بی ایریا میں واقع عباس ہوٹل پر الیکشن آفس کا افتتاح کیا گیا جبکہ ایم کیوایم مرکزی الیکشن سیل ، ایلڈرزونگ اور شعبہ خواتین کی اراکین نے حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں میں گھر گھر جاکر نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے حق پرست امید وار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ کو ووٹ دینے کی اپیل کی اور ان کے علاقوں کے مسائل سنے ۔
English 

1/20/2025 2:22:04 PM