کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔22، اپریل2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم فیڈرل بی ایریا سیکٹر یونٹ 150 کے کارکن محمد امین الرحمان کے والد عبدالرحمان ، نارتھ کراچی سیکٹر کے ممبر سید امتیاز کی والدہ رقیہ خاتون ، کورنگی سیکٹر یونٹ 73-Aکے شہید ساتھی آصف جمالی کے والد جعفر علی جمالی ، ماری پور سیکٹر یونٹ گلبائی کے کارکن سلیم شہزاد کی والدہ زبیدہ خاتون ، گلشن اقبال سیکٹر یونٹ 66-Aکے کرکن محمد فرخ ہاشمی کی والدہ ، نیو کراچی سیکٹر یونٹ 140-Bکے کارکن معمور علی صدیقی کے بڑے بھائی منصور علی صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے ( آمین )