Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نام نہاد سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے ووٹ لینے کے بعدہمیشہ عوام کو جمہوریت کے ثمرات سے محروم رکھا ، حق پرست امیدواران


نام نہاد سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے ووٹ لینے کے بعدہمیشہ عوام کو جمہوریت کے ثمرات سے محروم رکھا ، حق پرست امیدواران
 Posted on: 4/22/2013
نام نہاد سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے ووٹ لینے کے بعدہمیشہ عوام کو جمہوریت کے ثمرات سے محروم رکھا ، حق پرست امیدواران 
انتخابی مہم کے سلسلے میں گھگھر ، شاہ لطیف ٹاؤن ، ابراہیم حیدری ، ریڑھی اور کاٹھور میں منعقدہ کارنر میٹنگوں سے NA-258کی نشست پر نامزد امیدوار احمد گبول ، PS-129کے امیدوار گل محمد مینگل اور PS-130پر نامزد امیدوار منظور احمد جوکھیو کا خطاب
کراچی ۔۔۔22، اپریل 2013ء 
حق پرست امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ 258احمد گبول ، صوبائی اسمبلی کے حلقہ PS-129کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار گل محمد مینگل اور حلقہ PS-130کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار منظور احمد جوکھیو نے کہا ہے کہ ماضی میں منتخب ہونے والے ناہل عوامی نمائندوں کی عدم توجہی کی وجہ سے گڈاپ ٹاؤن آج مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں گھگھر ، شاہ لطیف ٹاؤن ، ابراہیم حیدری ، ریڑھی اور کاٹھور میں منعقدہ کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے خطاب اور معززین سے ملاقات کے دوران کیا ۔ کار نر میٹنگوں کے شرکاء نے حق پرست امیدواروں کی اپنے حلقہ انتخاب سے نامزدگی کا خیر مقدم کیا اور انہیں عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔ کارنر میٹنگوں سے خطاب اور معززین سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے حق پرست امیدواران احمدگبول ، گل محمد مینگل اور منظور احمد جوکھیو نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نامزد کردہ حق پرست امیدواران نے ہمیشہ بلاتفریق عوام کے مسائل کے حل کئے ہیں اور اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کو الیکشن جیتنے کے بعد بھی تنہا نہیں چھوڑا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گڈاپ ٹاؤن کے عوام گزشتہ کئی عشروں سے مخصوص پارٹی کو ووٹ دیتے آرہے ہیں جبکہ ووٹ لینے والے عوامی نمائندوں نے ہمیشہ گڈاپ ٹاؤن کا استحصال کیا ہے اور اسے جمہوریت کے ثمرات سے محروم رکھا ہے ۔ حق پرست امیدوار برائے قومی اسمبلی NA-258اور نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی PS-129گل محمد مینگل اور PS-130کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار منظور احمدجوکھیو نے کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ 11مئی کے دن ایم کیوایم کے انتخابی نشان پتنگ پر مہر ثبت کریں اور حق پرست امیدواران کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں ۔ 



12/23/2024 7:29:24 AM