الطاف حسین کی تقریر ملک کے تمام سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کیلئے ایک مشعل راہ ہے، عوامی تاثرات
جناب الطاف حسین کی جانب سے طالبان کو ہتھیار پھینک کر امن کا راستہ اختیار کرنے کا پیغام خوش آئند ہے
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا نائن زیرو، ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن پر پیغامات
لندن ۔۔21 اپریل 2013ء
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے طالبان کو ہتھیار پھینک کر امن کا راستہ اختیار رکرنے کی تلقین اور تمام سیاسی جماعتوں سے افہام تفہیم کی اپیل پرملک بھر سے تمام مکافت فکر کے افراد کی جانب سے بھر پور پذیر ائی کی جارہی ہے ۔ایم کیوایم کے مرکزی دفتر نائن زیر و کراچی اورانٹر نیشنل سیکر یٹریٹ لندن کے ساتھ ساتھ پاکستان میں زون ،سیکٹر اور مقامی دفاتر میں ٹیلی ٖفون ،فیکس اور ای میل پر موصول ہونے والے پیغامات کا سلسلہ کل شام سے شروع ہوگیا تھا جو اب تک جاری ہے ۔ لوگوں نے اپنے پیغامات میں جناب الطاف حسین کی تقریر کو سراہتے ہوئے اسے ایک خوش آئند پیغام قرار دیا ہے ۔ٹیلی فون ،فیکس اور ای میل کرنے والے افراد میں دوسری سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور ہمدرد بھی شامل تھے جنہوں نے الطاف حسین کی تقریر کوملک کے تمام سیاسی رہنماؤ ں اور کارکنوں کیلئے ایک مشعل راہ قرار دیا ۔ایم کیوایم انٹر نیشنل سیکر یریٹ اور نائن زیرو کراچی کے عہدیداران اور کارکنان گذشتہ 24گھنٹے سے پیغامات کو موصول کر نے اور ان کا اندراج کرنے میں مشغول رہے اور عوا م میں ایم کیوایم کی جانب سے ایک مرتبہ پھر میر ٹ کی بنیاد پر غریب ومتوسط طبقہ کے امیدوار وں کی نامزدگی کو بھی بے حد سراہا یاجارہا ہے ۔دونوں مقامات پر ایک خصوصی سیل قائم کردیا گیا ہے جو عوام کے پیغامات کا اندراج کر کے اس سے ایم کیوایم کے قائد کو آگاہ کرنا ہے ۔