ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں، کارکنوں اور عہدیداروں کے قتل کے خلاف کل بروز جمعہ کراچی سمیت سندھ بھر میں پرامن یوم سوگ منایا جائے گا، رابطہ کمیٹی
یوم سوگ کے موقع پر صرف سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے اور کسی قسم کی ٹرانسپورٹ یا کاروبار بند نہیں ہوگا
تمام تر احتجاج کے باوجود کارکنوں اور ہمدردوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے نگراں حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے، رابطہ کمیٹی
شہیدوں کے سوگ میں سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے اور شہداء کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی جائے گی
لندن۔۔18اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں محمود آباد سیکٹر یوسی-5 کے جوائنٹ یونٹ انچارج محمد فیصل کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ محمد فیصل اور ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں ،کارکنوں اور عہدیداروں کے قتل کے مسلسل واقعات کے خلاف ایم کیوایم کی جانب سے کل بروز جمعہ کو کراچی سمیت سندھ بھر میں پرامن یوم سوگ منایا جائے گا، شہیدوں کے سوگ میں سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے اور شہداء کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی جائے گی۔ رابطہ کمیٹی نے واضح کیا کہ یوم سوگ کے موقع پر صرف سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے اور کسی قسم کی ٹرانسپورٹ یا کاروبار بند نہیں ہوگا۔ دریں اثنا ء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ہم نے چند روز قبل بھی اپنی پریس کانفر نس کا میں حیدر آباد سے حق پرست امیدوار فخرالااسلام اور دیگر کارکنوں کی شہادت کے واقعات کی تفصیلات سے آگا کیا تھا جس کے بعدایم کیوایم کی لڑیچر کمیٹی کے رکن شیر از افسر سمیت، ایم کیوایم کے مزید پانچ کارکنوں رنچھوڑ لائن سیکٹر کے کارکن عامر ، لیاقت آباد سیکٹر کے کارکن عارف اللہ، کورنگی سیکٹر یونٹ 71کے کارکن حسن اورہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن سعید خان کو شہید کر دیا گیا اور آج ایم کیوایم محمود آباد سیکٹر کے جوائنٹ یونٹ انچارج محمد فیصل کو شہید کر دیا گیا ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوایم کے تمام تر احتجاج کے باوجود کارکنوں اور ہمدردوں کے جان ومال کے تحفظ کے لئے نگراں حکومت او رسیکوریٹی اداروں کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوایم کے کارکنوں اور ذمہ داروں کے تسلسل کے ساتھ ہونیوالے قتل کے واقعات کے خلاف کل بروز جمعہ سندھ بھر میں پرامن یوم سوگ منایا جائے اور شہداء کے سوگ میں سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے ، رابطہ کمیٹی نے سندھ بھر کے تمام سیکٹروں اور زونوں کے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سیاہ جھنڈے لہرا کرپرمن سوگ منائیں۔