Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین پر عوام بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھاری تعداد سے نامزد حق پرست امیدوار کنورنوید جمیل کو کامیاب بنائے گی، قمر منصور


الطاف حسین پر عوام بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھاری تعداد سے نامزد حق پرست امیدوار کنورنوید جمیل کو کامیاب بنائے گی، قمر منصور
 Posted on: 4/6/2015 1
الطاف حسین پر عوام بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھاری تعداد سے نامزد حق پرست امیدوار کنورنوید جمیل کو کامیاب بنائے گی، قمر منصور
مخالفین سستی شہرت کیلئے جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات عائد کررہے ہیں
23اپریل کو اپنے ووٹ کی طاقت سے حق پرست امید وار کو کامیاب کرائیں، قمر منصور کی عوام سے اپیل
کراچی۔۔۔6اپریل2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن قمر منصور نے کہا کہ این اے 246کے عوام کے لئے خدمت خلق فاؤنڈیشن اور محمدی بلڈ بینک کی جانب سے ہیپا ٹائٹس بی ،سی، اسکریننگ اورویکسنیشن کے لئے لگائے گئے کیمپ سے ہزاروں لوگ مستفید ہوئے یہ ایک انتہائی اچھا اقدام ہے جس پر ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار رکن رابطہ کمیٹی قمر منصور نے ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کی جانب سے جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں این اے 246کے عوام کیلئے ہیپٹا ٹائٹس کی اسکریننگ اور ویکسنیشن کے لئے لگائے گئے کیمپ کے آخری روز میڈیا نمائند گان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انکے ہمراہ ارکان رابطہ کمیٹی ڈاکٹر نصرت شوکت ، عظیم فاروقی ،میڈکل ایڈکمیٹی کے انچارج فاروق جمیل و اراکین کمیٹی سمیت وعوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔رکن رابطہ کمیٹی قمر منصور نے کہا کہ ایم کیوا یم این اے 246کے انتخابات کیلئے بھر پور تیاریاں کررہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر عوامی ملاقاتیں جاری ہیں ،قائد تحریک جناب الطاف حسین پر عوام بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھاری تعداد سے نامزد حق پرست امیدوار کنورنوید جمیل کو کامیاب بنائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین سستی شہرت کیلئے جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات عائد کررہے ہیں ،ہم انہیں یہ بتانا چاہتے ہیں کہ آپ چاہے جتنے الزامات لگالو ہم تمہیں اس انتخابات سے بھاگنے نہیں دینگے۔قمر منصور نے کہا کہ تحریک انصاف اور ن لیگ کے درمیاں کیا معاہدہ ہوا ہے ہمیں نہیں معلوم لیکن ہم یہ پوچھنا چاہتے عمران خان جواب دیں جعلی انتخابات سے بننے والی جعلی اسمبلی میں کیوں تشریف لائے۔قمر منصور نے کہا کہ سرکاری ٹی وی پر حملے ،سول نافرمانی کی تحریک کے اعلان پر بجلی اور گیس کے بل جلانے اوراپنے کارکنان کو قانون ہاتھ میں لینے کی ترغیب کرنے او ر اس کے ساتھ عمران خان اور عارف علوی کی ٹیلیفونک گفتگو کے بعد عمران خان پر بغاوت کا مقدمہ قائم ہوجانا چاہیے تھا جو کہ اب تک نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اسٹیج سے گرنے کے بعد اپنا زہنی توازن کھو بیٹھے ہیں ،جب چاہتے ہیں کسی پر الزامات عائد کردیتے ہیں ،کسی کو گالیاں دیتے ہیں ملک میں کوئی ایسا رہنماء نہیں جس پر انہوں الزامات نہ لگائیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ویسے آئینی طور پر آرٹیکل 62اور 63پر پورا نہیں اترتے کیونکہ کیلیفورنیا کی عدالت نے تحریک انصاف کے سربراہ کو مجرم قرار دیا ہوا ہے۔قمر منصور نے کہا کہ عمران خان کو کچھ آزاد کرانے کا اتنا ہی شوق ہے تو پہلے بنو جیل پر حملہ کرنے والے طالبان دہشت گرد وہاں سے خواتین کو اپنے ہمراہ لے گئے تھے انہیں آزاد کرادیں،یا پھر خیبر پختون خواہ میں عام انتخابات میں خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی پہلے ان علاقوں میں جاکر انہیں تحفظ فراہم کریں پھر ملک کے کسی دوسرے حصہ کی جانب دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ 23اپریل کو اپنے ووٹ کی طاقت سے حق پرست امید وار کو کامیاب کرائیں اور تحریک انصاف کے امیدوار کی ضمانت ضبط کرائیں۔ آخر میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے میڈیکل کیمپ میں اپنی خدمت دینے والے ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل اسٹاف میں اسناد تقسیم کیں۔






تصاویر

1/20/2025 2:37:09 PM