Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تیئس اپریل کے دن حلقہ این اے 246کے عوام اپنا قیمتی ووٹ جناب الطاف حسین کے نامزد امیدورا کے حق میں استعمال کرکے مخالفین کوعبرتناک شکست سے دوچار کریں، کنور نوید جمیل


تیئس اپریل کے دن حلقہ این اے 246کے عوام اپنا قیمتی ووٹ جناب الطاف حسین کے نامزد امیدورا کے حق میں استعمال کرکے مخالفین کوعبرتناک شکست سے دوچار کریں، کنور نوید جمیل
 Posted on: 4/6/2015 1
تیئس اپریل کے دن حلقہ این اے 246کے عوام اپنا قیمتی ووٹ جناب الطاف حسین کے نامزد امیدورا کے حق میں استعمال کرکے مخالفین کوعبرتناک شکست سے دوچار کریں، کنور نوید جمیل 
حلقہ این اے 246کے عوام کی جناب الطاف حسین سے وابستگی نظریاتی بنیادوں پر انتہائی مضبوط ہے، کنور نوید 
پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار اور دیگر رہنما اس حلقہ میں ضمنی انتخاب میں محاذ آرائی پر اترے ہوئے ہیں اور غلیظ زبان 
کا استعمال کررہے ہیں ، کنور نوید جمیل 
پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتیں کراچی میں طاقت ، دھونس دھاندلی کے ذریعے ماضی بھی ایم کیوایم سے عوامی مینڈیٹ چھیننے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتی رہی ہیں، کنور نوید جمیل 
کنور نوید جمیل کا لیاقت آباد شریف آباد اور لیاقت آباد نمبر 4میں منعقدہ کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے خطاب 
کراچی ۔۔۔6،اپریل 2015ء 
این اے 246کی نشست پر ہونیو الے ضمنی انتخاب میں نامزد متحدہ قومی موومنٹ کے نامزد امیدوار کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 246کے عوام کی جناب الطاف حسین سے وابستگی نظریاتی بنیادوں پر انتہائی مضبوط ہے ، پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار اور دیگر رہنما اس حلقہ میں ضمنی انتخاب میں جس طرح سے محاذ آرائی پر اترے ہوئے ہیں اور غلیظ زبان کا استعمال کررہے ہیں اس سے حلقہ انتخاب کے عوام کے جذبات مجروح ہورہے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز انتخابی مہم کے سلسلے میں لیاقت آباد شریف مسجد الصفاء روڈ اور لیاقت آباد نمبر 4مسجد دارالصلوۃ یونین کونسل نمبر 8میں انتخابی کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرحق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، ایم کیوایم فیڈرل بی یریا اور لیاقت آباد سیکٹر کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے ۔ انتخابی دفاتر پر عوام و کارکنان نے نامزد امیدوار کنور نوید جمیل کا پرتپال استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور قائد تحریک جناب الطا ف حسین اور ایم کیوایم کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے ۔ عوامی اجتماعات سے کنو رنوید جمیل نے اپنے خطاب میں کہاکہ ایم کیوایم پرامن او رجمہوری سیاسی جماعت ہے ، پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتیں کراچی میں طاقت ، دھونس دھاندلی کے ذریعے ماضی بھی ایم کیوایم سے عوامی مینڈیٹ چھیننے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتی رہی ہیں لیکن اس کے باوجود عوام نے ہر انتخابات میں جناب الطاف حسین کے نامزد کردہ امیدواروں کو بھی بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرایا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حلقہ این اے 246میں انتخابی مہم پرامن اور جمہوری اور سیاسی روایت کے مطابق رکھنا ایم کیوایم کی پالیسی کا حصہ ہے لیکن پی ٹی آئی انتخابی ماحول میں غنڈہ گردی کررہی ہے اوراس کا الزام حقائق کے برخلاف ایم کیوایم پر ہی عائد کررہی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ این اے 246کے ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم کو کسی قسم کی دھونس دھاندلی کی ضرورت نہیں ہے ، یہ حلقہ جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں پر مشتمل ہے اور یہاں عوام کی ان سے نظریاتی بنیادوں پر مضبوط وابستگی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کو این اے 246کی نشست سے ہرانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی کی سرپرستی کررہی ہے یہ 23، اپریل کو انتخابی نتائج ثابت کردیں کہ پی ٹی آئی انتخاب سے قبل جو نعرے اور دعوے کررہی تھی وہ سب ڈرامہ اور منظم سازشی منصوبہ کا حصہ تھے ۔ کنور نوید جمیل نے عوامی اجتماعات کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ انتخابی مہم کے دوران شرپسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں اور 23اپریل کے دن اپنا قیمتی ووٹ جناب الطاف حسین کے نامزد امیدورا کے حق میں استعمال کرکے مخالفین کوعبرتناک شکست سے دوچار کریں ۔

12/21/2024 10:21:46 AM