۔11مئی کا دن ثابت کر دیگا کہ ڈیفنس اور کلفٹن بھی جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں کے علاقے ہیں، خوش بخت شجاعت
ایم کیوایم کے زیر اہتمام ڈیفنس کلفٹن سیکٹر کے مرکزی الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب
کراچی:۔۔۔17، اپریل 2013ء
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 250سے نامزد حق پرست امیدوار اور سابق رکن قومی اسمبلی محترمہ خوش بخت شجاعت نے کہا ہے کہ11مئی کا دن ثابت کر دیگا کہ ڈیفنس اور کلفٹن بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں کے علاقے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ڈیفنس کلفٹن میں الیکشن آفس کے افتتاحی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب سے سابق اراکین سندھ اسمبلی مقیم عالم ایڈووکیٹ اورعلی راشدکے علاوہ آغاخان کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے عامرگھانچی نے بھی خطاب کیا۔قبل ازیں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے انتخابات2013ء کے سلسلے میں ڈیفنس کلفٹن سیکٹرکے مرکزی الیکشن آفس کاافتتاح کیاگیا ،الیکشن آفس کاافتتاح سابق رکن قومی اسمبلی اور نامزدکردہ حق پرست امیدواربرائے قومی اسمبلی حلقہNA-250محترمہ خوش بخت شجاعت نے کیا۔ الیکشن آفس کے افتتاح کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں ڈیفنس کلفٹن کے رہائشی آغاخان کمیونٹی اورمعززین نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اورحق پرست قیادت کی جانب سے علاقے میں ہونیوالے ترقیاتی کاموں کوسراہتے ہوئے ایم کیوایم کے نامزد کردہ حق پرست امیدواروں کو اپنی مکمل حمایت کایقین دلایا ۔اس موقع پرسابق ارکان سندھ اسمبلی مقیم عالم، علی راشد ،ڈی سی آرسی کے اراکین،کونسل آف پروفیشنل کے ممبران، کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی و اراکین اورڈیفنس کلفٹن سیکٹر کے ذمہ داران وکارکنان کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔