Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اے آر وائی نیوز کی ٹیم کو شرپسند عناصر کی جانب سے دھمکیاں دینے پر این اے 246کی نشست پر نامزدایم کیوایم کے امیدوار کنور نوید جمیل کااظہار تشویش


اے آر وائی نیوز کی ٹیم کو شرپسند عناصر کی جانب سے دھمکیاں دینے پر این اے 246کی نشست پر نامزدایم کیوایم کے امیدوار کنور نوید جمیل کااظہار تشویش
 Posted on: 4/3/2015 1
اے آر وائی نیوز کی ٹیم کو شرپسند عناصر کی جانب سے دھمکیاں دینے پر این اے 246کی نشست پر نامزدایم کیوایم کے امیدوار کنور نوید جمیل کااظہار تشویش
شرپسند عناصر کی یہ کارروائی آزادی صحافت پر حملہ ہے، کنور نوید جمیل
این اے 246کی انتخابی سرگرمیوں کی کورریج کرنا ہر نیوز چینل کی ذمہ داری ہے، کنور نوید جمیل
جن شرپسند عناصر نے دھمکیاں دیں ہیں انہیں قانون کی سخت گرفت میں لایاجائے ، کنور نوید جمیل
عوام و کارکنان ایسے شر پسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں ، کنور نوید جمیل کی اپیل
کراچی ۔۔۔3، اپریل 2015ء
این اے 246کی نشست پر نامزد متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل نے عزیز آباد میں اے آر وائی نیوز کی ٹیم کو شرپسند عناصر کی جانب سے دھمکیاں دینے پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ شرپسند عناصر کی یہ کارروائی آزادی صحافت پر حملہ ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ این اے 246کی انتخابی سرگرمیوں کی کورریج کرنا ہر نیوز چینل کی ذمہ داری ہے اور اے آر وائی نیوز چینل کی ٹیم کے ارکان کو جن شرپسند عناصر نے دھمکیاں دیں ہیں انہیں قانون کی سخت گرفت میں لایاجائے ۔ کنو رنوید جمیل نے مطالبہ کیا کہ اے آر وائی نیوز چینل کی ٹیم کے ارکان کو دھمکیاں دینے میں ملوث شرپسند عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اورعوام و کارکنان ایسے شرپسند عناصر پر کڑی نگا رکھیں ۔ 

1/20/2025 2:35:18 PM