Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بن قاسم ٹاؤن کے رہائشی ہزارہ وال،پختون،سرائیکی اورپنجابی برادری کے معززین نے متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیارکرلی


بن قاسم ٹاؤن کے رہائشی ہزارہ وال،پختون،سرائیکی اورپنجابی برادری کے معززین نے متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیارکرلی
 Posted on: 4/17/2013
بن قاسم ٹاؤن کے رہائشی ہزارہ وال،پختون،سرائیکی اورپنجابی برادری کے معززین نے متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیارکرلی
مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے وفودکی عبدالحسان کلاسرہ،لال محمدسرائیکی اورمندوخان کی سربراہی میں سیدشاکرعلی اورعامرخان سے ملاقات 
قائدتحریک جناب الطاف حسین کے تدبراورفہم وفراست نے پاکستان میں بسنے والے متوسط طبقے کی سوچ تبدیل کردی ہے
ملک بھر کے عوام جناب الطاف حسین کواپنانجات دہندہ تسلیم کرچکے ہیں،11مئی کاسورج حق پرستوں کی شاندارکامیابی کی نویدلیکرطلوع ہوگا
سیدشاکرعلی اورعامرخان کی شمولیت اختیارکرنے والے وفدسے گفتگو،شمولیت اختیارکرنے پرجناب الطاف حسین کی جانب سے خیرمقدم
کراچی:۔۔۔17؍اپریل2013ء
بن قاسم ٹاؤن یونین کونسل نمبر3کے رہائشی ہزارہ وال،پختون،سرائیکی اورپنجابی برادری کے معززین نے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی قیادت ،فکروفلسفے اور ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد سے متاثرہوکرمتحدہ قومی موومنٹ میں غیرمشروط طورپرشمولیت اختیارکرلی ہے۔ایم کیوایم میں شمولیت کااعلان انہوں نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں کیا۔اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیدشاکرعلی اورمرکزی رہنماء عامرخان سے بن قاسم ٹاؤن کی یونین کونسل3کے رہائشی ہزارہ وال،پختون،سرائیکی اورپنجابی برادری سے تعلق رکھنے والے معززین کے وفدنے عبدالحسان کلاسرہ،لال محمدسرائیکی اورمندوخان کی سربراہی میں خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ملاقات کی۔اس موقع پروفدکے اراکین نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کے تدبراورفہم وفراست نے پاکستان میں بسنے والے متوسط طبقے کی سوچ تبدیل کردی ہے،آج پورے ملک کے98فیصدمتوسط طبقے کے عوام دوفیصداستحصالی ٹولے کے خلاف قائدتحریک الطاف حسین کی جدوجہد میں شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ حق پرست قیادت نے جس طرح قائدتحریک الطاف حسین کے فکروفلسفے پرعمل پیراہوکر ترقیاتی کام کروائے وہ قابل ستائش ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آج مختلف برادریوں کے سرکردہ افرادیہاں موجودہیں اوراپنی اپنی پوری برادریوں کے ہمراہ قائدتحریک الطاف حسین کے فکروفلسفے اوران کی عملی جدوجہد سے متاثرہوکرایم کیوایم میں غیرمشروط شمولیت کاباقاعدہ طورپراعلان کرتے ہیں اوراس بات کاعہدکرتے ہیں کہ ہم اپنی زندگیاں جناب الطاف حسین کے فکر وفلسفے کے پرچارکیلئے وقف کردینگے اوراین اے258-،پی ایس129اورپی ایس130کے حلقہ انتخاب سے جناب الطاف حسین کے نامزدحق پرست امیدواروں کو دوٹ دیکربھاری اکثریت سے تاریخی کامیابی دلائیں گے۔اس موقع پررکن رابطہ کمیٹی سیدشاکرعلی اورمرکزی رہنماء عامرخان نے ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرنیوالی مختلف برادریوں کے افرادکاایم کیوایم میں خیرمقدم کیااورانہیں ایم کیوایم کی جدوجہدمیں شامل ہونے پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے 98فیصد عوام قائدتحریک الطاف حسین کواپنانجات دہندہ تسلیم کرچکے ہیں اوراب وہ وقت دورنہیں جب الطاف حسین کے نامزد امیدوارملک میں رائج فرسودہ نظام کی بساط پلٹ دینگے۔انہوں نے کہاکہ 11مئی کاسورج حق پرستوں کی شاندارکامیابی کی نویدلیکرطلوع ہوگا۔ 



12/23/2024 6:44:34 AM