معاشرے کی معزز ، علمی ، سماجی اور معروف شخصیت محمد شفقت اللہ قریشی کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔15، اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے معاشرے کی معزز ، علمی ، سماجی اور معروف شخصیت محمد شفقت اللہ قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔ (آمین)