Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے نامزد کردہ امیدوار فخر الاسلام اور اے پی ایم ایس او کے سابق عہدیدار شیراز اظفر کا قتل ایم کیوایم کے انتخابی مینڈیٹ چھیننے کی گھناؤنی سازشوں کا حصہ ہے، ارکان قومی اسمبلی


ایم کیوایم کے نامزد کردہ امیدوار فخر الاسلام اور اے پی ایم ایس او کے سابق عہدیدار شیراز اظفر کا قتل ایم کیوایم کے انتخابی مینڈیٹ چھیننے کی گھناؤنی سازشوں کا حصہ ہے، ارکان قومی اسمبلی
 Posted on: 4/12/2013
ایم کیوایم کے نامزد کردہ امیدوار فخر الاسلام اور اے پی ایم ایس او کے سابق عہدیدار شیراز اظفر کا قتل ایم کیوایم کے انتخابی مینڈیٹ چھیننے کی گھناؤنی سازشوں کا حصہ ہے، ارکان قومی اسمبلی 
جمہوریت کی توہین اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی کا نوٹس لیا جائے، سابق حق پرست ارکان قومی اسمبلی
کراچی: ۔۔۔12، اپریل 2013ء 
سابق حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے حیدرآباد میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے سینئر پختون عہدیدار ، سابق حق پرست کونسلر اور حیدرآباد کے حلقہ پی ایس 47سے نامزد امیدوار فخر الاسلام اور اے پی ایم ایس او کے سابق عہدیدار اور ایم کیوایم لٹریچر کمیٹی کے موجودہ عہدیدار سید شیراز اظفرکے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کراچی و حیدرآباد بہیمانہ قتل کے ان واقعات کو دہشت گردی ، قتل و غارتگری اور جبر کے ذریعے ایم کیوایم کا انتخابی مینڈیٹ چھیننے کی گھناؤنی منصوبہ بندی کا حصہ قرار دیا ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کی بھر پور عوامی پذیرائی اور انتخابی سرگرمیوں سے خوفزدہ عناصر قتل و غارتگری کے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں اور ایم کیوایم کے امیدوار ں و کارکنوں کو نشانہ بنا کر کھلے عام انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عام انتخابات کے موقع پر ایم کیوایم کے امیدوار ں و کارکنوں کو قتل و غارتگری کا نشانہ بنا کر سازشی عناصر اگریہ سمجھتے ہیں کہ وہ انتخابی ماحول کو سبوتاژ اور ایم کیوایم کے کارکنان کو خوف زدہ کرسکتے ہیں تو ایسے عناصر نہ صرف خود فریبی میں مبتلا ہیں بلکہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرکے جمہوریت کے تسلسل کا خاتمہ چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ امیدوار اور کارکن چاہے کسی بھی جماعت کے ہو ں انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا جمہوریت کی توہین اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور ایسے عناصر کسی طرح بھی ملک و قوم کے مخلص نہیں ہوسکتے ۔ انہوں نے فخر الاسلام شہید اور سید شیراز اظفر شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردو س میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔ سابق حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسہ ، نگراں وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) زاہد قربان علوی سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے امیدوار فخر الاسلام اور اے پی ایم ایس او کے سابق عہدیدار سید شیراز اظفرکے بہیمانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور انہیں قرا رواقعی سزا دی جائے ۔ 

12/23/2024 6:28:57 AM