Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بن قاسم ٹاؤن کے علاقے شاہ ٹاؤن کی ملک برادری کے معززین کی اپنی برادری سمیت متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت


بن قاسم ٹاؤن کے علاقے شاہ ٹاؤن کی ملک برادری کے معززین کی اپنی برادری سمیت متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت
 Posted on: 4/7/2013 1
بن قاسم ٹاؤن کے علاقے شاہ ٹاؤن کی ملک برادری کے معززین کی اپنی برادری سمیت متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت
عوام اب نام نہاد سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کے دھوکے، جھوٹے وعدوں اور فریب میں ہرگز نہیں آئیں گے اور انہیں بار بار آزمانے کی روش ترک کردیں گے، اشفاق احمد منگی، یوسف شاہوانی 
نام نہاد سیاسی جماعتوں نے ہمیں دھوکے دیئے، ہم ایم کیوایم کے پلیٹ فارم سے ایسے نمائندوں کا الیکشن میں انتخاب چاہتے ہیں جو مسائل کو حل کرنے کا جذبہ اور جنون رکھتا ہو، معززین ملک برادری 
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ملک برادری کے معززین ملک اشرف جاوید، ملک اکبر حسین اور ملک عبد القدوس کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات
کراچی ۔۔۔7، اپریل2013ء 
بن قاسم ٹاؤن کے علاقے شاہ ٹاؤن میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ملک برادری کے معززین ملک اشرف جاوید ، ملک اکبر حسین اور ملک عبد لقدوس نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ملک بھر کی مظلوم قومیتوں کے حقوق کی عملی جدوجہد سے متاثرہوکر اپنی برادری سمیت متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔ یہ اعلان ملک برادری کے معززین نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اشفاق احمد منگی اور یوسف شاہوانی سے ملاقات کے دوران کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم ، ایم کیوایم پنجابی سرائیکی کمیٹی کے انچارج خالد محمود اعوان کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔ ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان کرنے والے ملک برادری کے معززین نے رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگو میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم برسوں سے نام نہاد سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کوانتخابات میں ووٹ دیتے ہیں تاہم ان جماعتوں کے نمائندوں نے حکومت میں آجانے کے بعد بھی ہمارے مسائل حل نہیں کئے اور ہمارے ووٹوں کی قدر نہیں کی ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 98فیصد مظلوم عوام کے حقوق کے حصول کی بلاتفریق اور عملی جدوجہد سے ہم متاثر ہیں اور ایم کیوایم کے پرچم تلے آکر ہم بھی اپنے لئے الیکشن میں ایسے نمائندوں کا انتخاب چاہتے ہیں جو ہمارے درمیان میں سے ہو اور ہمارے مسائل سے نہ صرف گزارا ہو بلکہ اس نمائندے میں مسائل کو حل کرنے کا جذبہ اور جنون بھی ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ملک کا واحد پلیٹ فارم ہے جس نے ہر قومیت سے غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے افراد کو ملک کے ایوانوں میں پہنچایا ہے اور اسمبلیوں میں پہنچنے والے ان حق پرست نمائندوں کی بلاتفریق خدمت کا عمل ملک کی نام نہاد سیاسی ومذہبی جماعتوں کے نمائندوں کیلئے قابل تقلیدہے ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اشفاق احمد منگی اور یوسف شاہوانی نے ملک برادری کے معززین کی اپنی برادری سمیت متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کا فکر وفلسفہ ملک بھر میں پھیل چکا ہے اور 11مئی 2013کو ہونیوالے عام انتخابات میں ملک کے طو ل و ارض میں بسنے والے 98 فیصدغریب ومتوسط طبقے کے عوام پتنگ پر مہر لگا کر حق پرست امید واروں کو کامیاب کریں گے اور اب نام نہاد سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کے دھوکے، جھوٹے وعدوں اور فریب میں ہرگز نہیں آئیں گے اور انہیں بار بار آزمانے کی روش سے نکل کر عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے۔ 

12/23/2024 1:52:59 AM