Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صوبہ خیبر پختونخواہ میں ایم کیوایم کے امیدواروں کو ہراساں کرنے کا نوٹس لیاجائے ، رابطہ کمیٹی


صوبہ خیبر پختونخواہ میں ایم کیوایم کے امیدواروں کو ہراساں کرنے کا نوٹس لیاجائے ، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 4/7/2013 1
صوبہ خیبر پختونخواہ میں ایم کیوایم کے امیدواروں کو ہراساں کرنے کا نوٹس لیاجائے ، رابطہ کمیٹی 
ایم کیوایم کے امیدواروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے الیکشن کمیشن فوری اقدامات کرے 
کراچی ۔۔۔7، اپریل 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے صوبہ خیبرپختونخواہ میں پولیس اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے ایم کیوایم کے امیدواروں کو ہراساں کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں ایم کیوایم کے امیدواروں کو ہراساں کرنے کا نوٹس لیاجائے اور صاف ، شفاف اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں کا سلسلہ فی الفور بند کرایاجائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بااثر اور ایم کیوایم مخالف عناصر کی ایماء پر صوبہ خیبر پختونخواہ میں ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں کو ڈرانے ، دھمکانے اور ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گزشتہ روز صوبہ خیبر پختونخوا کی تحصیل کوہاٹ گاؤں تولنج جدید میں پولیس نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور NA-14کوہاٹ کی نشست پر ایم کیوایم کے امیدوار گلفراز خان خٹک کی رہائش گاہ پرمقامی پولیس نے بلاجواز چھاپہ مارا ۔ رابطہ کمیٹی کے مزید کہاکہ صوبہ خیبر پختونخوا میں ایم کیوایم کا حق پرستانہ پیغام غریب ومتوسط طبقے کے عوام کی آواز بن چکا ہے اور صوبہ خیبر پختونخوا کے بااثر اور ایم کیوایم مخالف عناصر بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں ایم کیوایم کے امیدواروں کو ہراساں کرنے اور ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن و NA-14کی نشست سے ایم کیوایم کے امیدوار گلفراز خان خٹک کے گھر پر پولیس کے چھاپے اور الیکشن کے قواعد اور ضوابط کی دھجیاں بکھیرنے کا سختی سے نوٹس لیاجائے اورایم کیوایم کے امیدواروں کو ہراساں کرنے کیلئے الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا غیر قانونی عمل فی الفور بند کرایاجائے ۔ 



12/23/2024 1:31:36 AM