Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے کلاس فیلو اور ڈاؤ میڈیکل کالج کے سابق ڈین ڈاکٹر ثروت حسین یاسین آباد کے شہداء قبرستان میں سپرد خاک


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے کلاس فیلو اور ڈاؤ میڈیکل کالج کے سابق ڈین ڈاکٹر ثروت حسین یاسین آباد کے شہداء قبرستان میں سپرد خاک
 Posted on: 4/2/2013 1
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے کلاس فیلو اور ڈاؤ میڈیکل کالج کے سابق ڈین ڈاکٹر ثروت حسین یاسین آباد کے شہداء قبرستان میں سپرد خاک
نماز جنازہ اور تدفین میں سوگوار لواحقین سمیت ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر، حق پرست سابق پارلیمینٹیرین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت
کراچی۔۔۔۔۔2اپریل، 2013ء
جناب الطاف حسین کے کلاس فیلو ، ایم کیو ایم کے دیرینہ ہمدرداور ڈاؤ میڈیکل کالج کے سابق ڈین ڈاکٹر ثروت حسین کو ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں بعد نماز عشاء یاسین آباد کے شہداء قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد جبل ، کے ڈی اے سوسائٹی گلشن اقبال میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ و تدفین میں مرحوم کے سوگوار لواحقین ، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر نصرت ، حق پرست سابق پارلیمینٹرین عبدالقادر خانزادہ، اقبال قادری، عبدالوسیم، شیخ صلاح الدین، نشاط ضیاء، معین خان، ندیم مقبول ، مزمل قریشی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔دریں اثناء مرحوم کا سوئم 3اپریل بروز بدھ کو بعد نماز عصر تا مغرب جامع مسجد جبل کے ڈی اے سوسائٹی گلشن اقبال میں ہوگا۔



12/23/2024 1:35:02 AM