Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تاجر، دکاندار،ٹرانسپورٹرزاورعوام شام چاربجے اپنا کاروبار،دکانیں کھول لیں اورٹرانسپورٹ سڑکوں پر لاکرکاروبارزندگی معمول پر لے آئیں۔الطاف حسین کی اپیل


تاجر، دکاندار،ٹرانسپورٹرزاورعوام شام چاربجے اپنا کاروبار،دکانیں کھول لیں اورٹرانسپورٹ سڑکوں پر لاکرکاروبارزندگی معمول پر لے آئیں۔الطاف حسین کی اپیل
 Posted on: 1/29/2015
تاجر، دکاندار،ٹرانسپورٹرزاورعوام شام چاربجے اپنا کاروبار،دکانیں کھول لیں اورٹرانسپورٹ سڑکوں پر لاکر کاروبار زندگی معمول پر لے آئیں۔ الطاف حسین کی اپیل
عوام نے یوم سوگ میں بھرپور ساتھ دیتے ہوئے ایم کیوایم کی اپیل پر اپنا کاروبار بند رکھا اور ٹرانسپورٹ سڑکوں پر نہ لائے جس پر ہم ان کے دل سے شکرگزار ہیں۔ الطاف حسین
کل حیدرآباد میں یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے اور حیدرآباد کے شہریوں کا یہ برسوں پرانا خواب پورا ہونے جارہا ہے
عوام قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کرکے شام چار بجے تک کاروبار زندگی معمول پر لے آئیں تاکہ حیدرآباد کے شہری یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھے جانے کے سلسلے میں تیاریاں کرسکیں ۔الطاف حسین
لندن۔۔۔29، جنوری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے تاجروں، دکانداروں،ٹرانسپورٹرزاورعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شام چاربجے اپنا کاروبار، دکانیں کھول لیں اورٹرانسپورٹ سڑکوں پر لاکرکاروبارزندگی معمول پر لے آئیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اگرچہ آج یوم سوگ ہے جس میں عوام نے بھرپورساتھ دیتے ہوئے ایم کیوایم کی اپیل پراپناکاروباربندرکھااورٹرانسپورٹ بھی سڑکوں پر نہ لائے جس پر ہم ان کے دل سے شکرگزارہیں۔تاہم دوسری جانب کل بروزجمعہ حیدرآبادمیں یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے۔ شہرمیں یونیورسٹی کا قیام حیدرآبادکے شہریوں کی برسوں کی خواہش ہے اوراس کیلئے انہوں نے برسوں جدوجہد کی ہے ۔ ان کایہ خواب اب پوراہونے جارہا ہے۔ لہٰذا میں عوام سے اپیل کرتاہوں کہ وہ یوم سوگ کے سلسلے میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی وغیرہ کرکے شام چاربجے تک کاروبارزندگی معمول پر لے آئیں تاکہ حیدرآبادکے شہری یونیورسٹی کاسنگ بنیادرکھے جانے کے سلسلے میں اپنی تیاریاں کرسکیں ۔

12/21/2024 7:29:28 PM