Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پیپلز پارٹی فیڈرل کونسل کے ممبر اور سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ جیکب آباد نواز احمد پیچو نے اپنے ساتھیوں سمیت ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کردیا


پیپلز پارٹی فیڈرل کونسل کے ممبر اور سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ جیکب آباد نواز احمد پیچو نے اپنے ساتھیوں سمیت ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کردیا
 Posted on: 3/31/2013
پیپلز پارٹی فیڈرل کونسل کے ممبر اور سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ جیکب آباد نواز احمد پیچو نے اپنے ساتھیوں سمیت ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کردیا
جناب الطاف حسین نے ہمیشہ سندھ سمیت پاکستان کیلئے سب سے پہلے آواز بلند کی ہے، نواز احمد پیچو ایڈوکیٹ 
رکن رابطہ کمیٹی کنور خالد یونس اور رہنماء ایم کیو ایم عامر خان نے احمد نواز پیچو کی ایم کیو ایم میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اور قائد تحریک کی جانب سے مبارکباد پیش کی
کراچی۔۔۔31مارچ2013ء
پاکستان پیپلز پارٹی فیڈرل کونسل کے ممبر،سابقہ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ جیکب آباد اور سابق صدر ڈسٹرکٹ بار جیکب آباد نوازاحمد پیچو ایڈوکیٹ نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 98فیصد مظلوم عوام کے حقوق کے حصول کی عملی جدوجہد سے متاثر ہوکر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ایم کیو ایم میں شمو لیت کا اعلان انہوں نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل خورشید بیگم سیکر ٹریٹ عزیز آبادمیں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن کنور خالد یونس اور رہنماء عامر خان سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ممبر سردار نبیل گبول،کراچی مظافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم و اراکین کمیٹی اور سندھ تنظیمی کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔احمد نواز پیچو نے اپنے جذبات کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین نے ہمیشہ سندھ سمیت پاکستان کی بہتری اور کسی بھی مظلوم و محروم کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر سب سے پہلے آواز بلند کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے بحیثیت کارکن ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ملاقات میں رکن رابطہ کمیٹی کنور خالد یونس اور رہنماء ایم کیو ایم عامر خان نے احمد نواز پیچو کی ایم کیو ایم میں شمولیت کا دل کی گہرائیوں سے خیر مقدم کیا اور انہیں قائد تحریک کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جنا ب الطاف حسین کا فکر و فلسفہ پاکستان کی بہتری ،خوشحالی اور قائد اعظم محمدعلی جناح کے پاکستان کے درخشاں مستقبل کا ضامن ثابت ہوگااور یہی وجہ ہے کہ ملک بھر کے مظلوم عوام ایم کیو ایم کے پرچم تلے جمع ہورہے ہیں اورحق پرستی کی جدو جہد کا عملی طور پر حصہ بن رہے ہیں۔



12/23/2024 2:14:58 AM