Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے ووٹ بنک کو توڑنے کیلئے غیرآئینی و غیر قانونی حلقہ بندیاں کی گئیں، سلیم شہزاد ،ایم کیوایم کے 29 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں لندن کے واٹلنگ کمیونٹی سینٹر میں اجتماع سے خطاب


ایم کیوایم کے ووٹ بنک کو توڑنے کیلئے غیرآئینی و غیر قانونی حلقہ بندیاں کی گئیں، سلیم شہزاد ،ایم کیوایم کے 29 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں لندن کے واٹلنگ کمیونٹی سینٹر میں اجتماع سے خطاب
 Posted on: 3/25/2013
ایم کیوایم کے ووٹ بنک کو توڑنے کیلئے غیرآئینی و غیر قانونی حلقہ بندیاں کی گئیں، سلیم شہزاد
تمام سازشوں کے باوجود عوام ایم کیوایم کے نمائندوں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے
قائد تحریک الطاف حسین کے پاس ہی ملک کو درپیش مسائل کا حل ہے، رضا ہارون
ایم کیوایم قائد تحریک الطاف حسین کی محنت اور جدوجہد کا ثمر ہے۔ ڈاکٹر سلیم دانش 
ایم کیوایم کے 29 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں لندن کے واٹلنگ کمیونٹی سینٹر میں اجتماع سے خطاب
کراچی میں حلقہ بندیوں کا اقدام کراچی دشمنی ہے، یہ اقدام فی الفور واپس لیا جائے، اجتماع کی قرارداد
لندن ۔۔25مارچ 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیلم شہزاد نے کہاہے کہ ایم کیوایم ایک جمہوری جماعت ہے جس نے ہمیشہ جمہوریت کے فروغ اور قانون کا احترام کر تے ہوئے عوام کے بنیادی مسائل کے حقوق کے حصول کیلئے آواز بلند کی ہے ۔ یہ بات انہوں نے ایم کیوایم برطانیہ کے زیر اہتما م ایم کیوایم کے 29 ویںیوم تاسیس کے سلسلے میں لندن کے واٹلنگ کمیونٹی سینٹر میں ایک اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کہی ۔ اجتماع سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن رضا ہارون، ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائز ر ڈاکٹر سلیم دانش اور جوائنٹ انچارج فیض احمد نے بھی خطاب کیا جبکہ ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ صفیہ اکبر نے’’ پر چم ‘‘کے عنوان سے تنظیمی نظم پڑھی ۔ اجتما ع میں برطانیہ کی آرگنائز نگ کمیٹی ، شعبہ خواتین ،برمنگھم ،مانچسٹر ،پیٹربرا، ایسٹ لندن ،ساؤتھ ہال ،سلاؤ ، ٹوٹنگ ، ویملے ، شیفیلڈ، ایجوئر ، مختلف یونٹوں کے ذمہ داران وکارکنان ، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں، بزرگ ،خواتین ،نوجوانوں اور معصوم بچوں نے شرکت کی ۔ سلیم شہزاد نے کہا کہ ایم کیوایم ایک محب وطن ،جمہوریت پسند اور لبرل جماعت ہے جس میں مہاجروں کے ساتھ پنجابی ، پختون ،سندھی ،بلوچ ، سرائیکی او ر دیگر زبانیں بولنے والے سمیت تمام قومیتوں او رمسالک کے لوگ شامل ہیں جو ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے الطا ف حسین کی قیادت میں پورے ملک میں ایم کیویم کے فکر و فلسفہ کو پھیلا رہے ہیں ۔سلیم شہزاد نے کہا کہ الطاف حسین نے کبھی ملک کی دولت کو لوٹا اور نہ کبھی انکے خاندان نے کو ئی تنظیمی عہدہ یا الیکشن لڑ ا جبکہ مورثی سیا ست کرنے والے ایک مرتبہ پھر اپنے خاندان اور رشتہ داروں کوپارٹی ٹکٹ بانٹ رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ استحصالی طبقہ نے ماضی میں بھی ایم کیوایم کے خلاف سازشیں کیں اوراب بھی کی جارہی ہیں، ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ایم کیوایم کے ووٹ بنک کو توڑنے کیلئے غیر آئنی وغیر قانونی حلقہ بندیاں کی گئیں لیکن کراچی کے عوام ان سازشوں کے باوجود ایم کیوایم کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔ رضا ہارون نے کہا کہ،ایم کیوایم کو پروان چڑنے میں بڑے کٹھن ،مشکل ومصائب مراحل سے گزرنا پڑا،اس کے خلاف مختلف اوقات میں ریاستی آپر یشن کئے گئے جسکے دوران ہزاروں کارکنان کو شہید کر دیا گیا، حتیٰ کہ قائدتحریک الطاف حسین کے بھائی ناصر حسین اور بھتیجے عارف حسین کو بھی اغوا گرفتارکرکے بے رحمی سے شہید کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنا نا چاہتے ہیں جہاں تمام مذاہب کے ماننے والوں کویکساں حقوق حاصل ہوں۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کے پاس ہی ملک کودرپیش مسائل کاحل ہے اور اگر پاکستان کو کوئی بچاسکتا ہے تو وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ہیں ۔ رضاہارون نے بلدیاتی نظام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نظام کسی بھی ملک کی ترقی وخوشخالی میں اہم کردار ادا کرتا ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان کی نام نہاد جمہوریت پسند جماعتوں کی یہ ڈیمانڈ تو رہی کے ملک میں عام انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں کیونکہ انہیں اپنی باری کی فکر ہوتی ہے لیکن 2009ئسے لوکل گورنمنٹ ختم ہے کسی جماعت نے اس نظام کیلئے آواز نہیں اٹھائی جبکہ ایم کیوایم مسلسل لوکل گورنمنٹ کے انتخابات کا مطالبہ کرتی رہی ہے ، عام انتخابات میں محض چند سو لوگ ایوانوں میں جاتے ہیں جو مرعات یافتہ طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ ہی ملک پر قابض ہوجاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام میں 8500افراد منتخب ہوکر اس نظام کا حصہ بنتے ہیں لیکن جاگیر دا رانہ وڈیرانہ طبقہ نہیں چاہتا کہ غریب آدمی اس نظام کا حصہ بنے ۔رضا ہارون نے اجتما ع میں کراچی میں حلقہ بندیو ں کے حوالے سے قرارد اد پیش کی ۔جسے غیر آئینی و غیر قانونی اورمنصفانہ ا قدام کراردیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ کراچی دشمنی اقدام کو فی الفور واپس لیا جائے ۔ جسے اجتماع کے شرکا ء نے ہاتھ اٹھاکر منظو ر کرلیا ۔اجتماع سے خطا ب کر تے ہوئے ڈاکٹر سیلم دانش نے کہا کہ جس تحریک کی ابتدا الطاف حسین نے کی تھی آج انہی کی محنت کا ثمر ہے کہ وہ ملک بھر کے غریب عوام کی دل دھڑ کن پن چکی ہے اور جناب الطاف حسین کا حقیقت پسندی وعملیت پسندی کا فلسفہ کراچی سے نکل کر پورے ملک میں پھیل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم ملک سے جاگیر دارانہ، وڈیرانہ ،سردارانہ اور مورثی نظام کا خاتمہ او رغر یب متوسط طبقہ کی حکمرانی چاہتی ہے۔ اجتماع کے شرکا کاجوش قابل دید تھا وہ وقفے سے نعرہ لگا رہے تھے جبکہ پنڈال میں ایم کیوایم کے مختلف یونٹوں کی جانب سے بینرز آوازیں تھے جن پر تنظیمی ونظریاتی کلمات تحریر تھے ۔

12/23/2024 2:11:22 AM