۔18مارچ کاجلسہ صوبہ سندھ کے استحکام ،بھائی چارگی کے فروغ اور پاکستان کی بقاء وسلامتی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا،رضاہارون
میرپور خاص کے عوام ثابت کردینگے کہ وہ قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہدمیں ان کے شانہ بشانہ ہیں
سازشی عناصرچاہے جتنی سازشیں کرلیں وہ الطاف حسین کے چاہنے والے عوام کو الطاف حسین دورکرسکیں گے
قائدتحریک الطاف حسین سندھ دھرتی کوبچانے اورپاکستان کی بقاء وسلامتی کی جنگ لڑرہے ہیں
میرپور خاص کی ماؤں،بہنوں،بچیاں،بزرگ،نوجوان طلبہ وطالبات 18مارچ کے تاریخ سازجلسہ عام میں شرکت کریں
والکرٹ ٹاؤن میں کارنرمیٹنگ سے محترمہ ہیرسوہو،محترمہ زرین مجید،آنسہ بلقیس مختار،علیم الرحمن اوردیگرذمہ داران کاخطاب
میرپورخاص۔۔۔۔16مارچ 2013ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن رضاہارون نے کہاہے کہ زندہ دل ،متحرک اوربلندحوصلہ قومیں ہی اپنی منزل پرپہنچتی ہیں، 18مارچ کاجلسہ صوبہ سندھ کے استحکام ،بھائی چارگی کے فروغ اور پاکستان کی بقاء وسلامتی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگاجوعوام دشمن سازشی عناصرکے تمام منفی ہتھکنڈوں کوپاش پاش کردیگا۔یہ بات انہوں نے ہفتے کی شب ایم کیوایم کے 29ویں یوم تاسیس کے مرکزی جلسہ عام کے سلسلے میں میرپورخاص کے علاقے والکرٹ ٹاؤن میں منعقدہ بڑی کارنرمیٹنگ کے شرکاء سے خطاب کے دوران کہی۔کارنر میٹنگ میں والکرٹ ٹاؤن اور ریلوے کالونی سمیت قرب وجوارکے رہائشی مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے عوام نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی جن بزرگ،نوجوان،بچے ،بچیاں اورخواتین کی تعداد نمایاں تھی۔قبل ازیں کارنرمیٹنگ سے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی محترمہ ہیرسوہو،محترمہ زرین مجید،آنسہ بلقیس مختاراورعلیم الرحمن کے علاوہ دیگرذمہ داران نے بھی خطاب کیااور 18مارچ کوگامااسٹیڈیم میں ایم کیوایم کے 29یومِ تاسیس کے عظیم الشان جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دی۔کارنرمیٹنگ کے شرکاء نے قائدتحریک جناب الطاف حسین اورایم کیو ایم پراپنے بھرپوراعتمادکااظہارکرتے ہوئے18مارچ کے جلسہ میں بھرپوراندازمیں اپنی شرکت کی یقین دہانی کرائی۔رضاہارون نے کہاکہ آج سے دوروز بعد میرپور خاص شہر میں ایک تاریخ رقم ہونے جارہی ہے اورمیرپورخاص کے غیورعوام ثابت کردینگے کہ وہ نہ صرف قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہدمیں ان کے ساتھ ہیں بلکہ ظالم قوتوں سے ٹکڑانابھی جانتے ہیں۔۔انہوں نے کہاکہ سازشی عناصرہردورمیں ایم کیوایم کے خلاف سازشیں کرکے عوام کوگمراہ کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں لیکن انہیں بتادیناچاہتے ہیں کہ وہ جتنی بھی سازشیں کرلیں الطاف حسین کے چاہنے والے عوام کوان سے کوئی دورنہیں کرسکے گا اورنہ آئندہ ان کی سازشیں کامیاب ہونگی۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم آئندہ الیکشن میں نہ صرف سندھ،پنجاب بلکہ پورے پاکستان سے حق پرست امیدوارکھڑے کریگی اورانشاء اللہ دیگرصوبوں کے ساتھ ساتھ پنجاب بھرسے ایم کیوایم کامیابی حاصل کرے گی اور غیر معمولی اورحیران کن نتائج دیگی۔کارنرمیٹنگ سے محترمہ ہیرسوہو،زرین مجید،آنسہ بلقیس مختاراورعلیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین واحدلیڈرہیں جوسندھ دھرتی کوبچانے اورپاکستان کی بقاء وسلامتی کی جنگ لڑرہے ہیں۔