Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کی اپنے ہزاروں ساتھیوں کے ہمراہ ایم کیوایم میں شمولیت


پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کی اپنے ہزاروں ساتھیوں کے ہمراہ ایم کیوایم میں شمولیت
 Posted on: 3/17/2013
پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کی اپنے ہزاروں ساتھیوں کے ہمراہ ایم کیوایم میں شمولیت 
موجودہ پیپلزپارٹی نے میرے حلقہ انتخاب لیاری کو نظر انداز کیا اور اسے تباہ و برباد کردیا، نبیل گبول 
نبیل گبول کی ایم کیوایم میں شمولیت سے سندھ کی اکائیوں کے درمیان یکجہتی کی کاوشوں کو تقویت ملے گی، ڈاکٹر فاورق ستار 
نائن زیرو عزیز آباد پر منعقدہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب 
تصاویر 
کراچی ۔۔۔17، مارچ2013ء 
پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی اور معروف سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والے نبیل گبول نے اپنے ہزاروں ساتھیوں کے ہمراہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے 98فیصد مظلوم عوام کے حقوق کی جدوجہد سے متاثر ہوکر متحدہ قومی موومنٹ میں غیر مشروط طور پر شمولیت کا اعلان کردیا ہے ۔ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان انہوں نے اتوار کی شام نائن زیرو عزیز آباد پر منعقدہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ نبیل گبول جب نائن زیرو پہنچے تو کارکنان کی بڑی تعداد نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور فلک شگاف نعروں کی گونج میں ان کا استقبال کیا ۔اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ز ڈاکٹر فاروق ستار ،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے ۔ نبیل گبول نے پریس کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی بھی انسان کے سیاست میں ہونے کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے ، موجودہ پیپلزپارٹی نے میرے حلقہ انتخاب لیاری کو نظر انداز کیا اور اسے تباہ و برباد کردیا ، میں لیاری کے مسئلے پر تین سال سے آواز بلند کررہا ہوں اور اپنی پارٹی قیادت کو متوجہ کرتا رہا ہوں کہ لیاری میں جو ماحول بن رہا ہے وہ ایک ایسا ٹائم بم ہے جس کے اثرات پورے کراچی اورملک پر مرتب ہوں گے ، میں نے پی پی پی کی قیادت سے اپیلیں کرتا رہا کہ خدارا لیاری میں جرائم پیشہ عناصر آگے بڑھ رہے ہیں انہیں روکا جائے مگر میری پارٹی نے نہیں سنی اور لیاری کی صورتحال آج سب کے سامنے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں پیپلزپارٹی کی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوں یرغمال لیاری کے عوام کی خدمت نہیں کرسکا مگر اب میں اپنے اس فریضہ کی ادائیگی کیلئے ایم کیوایم میں شامل ہورہا ہوں تاکہ مظلوموں کی خدمت کرسکوں ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں ایم کیوایم کے حوالے سے غلط فہمیاں پیدا کی گئیں اور یہ تاثر پیدا کیا کہ یہ مخصوص طبقے کی جماعت ہے جبکہ ایم کیوایم میں تمام قومیتوں کے ہی نہیں بلکہ مذہبی اقلیتوں کے عوام بھی شامل ہیں ، ایم کیوایم میں شمولیت کے بعد میں سندھ میں آباد سندھی ، بلوچ ، پٹھان ، پنجابی کمیونٹی کو ملانے کا کام کروں گا اور یہ میری اولین ترجیح ہوگی جبکہ میں اس تاثر کو بھی زائل کروں گا کہ ایم کیوایم مخصوص طبقے کی جماعت ہے ۔ انہوں نے لیاری کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ لی مارکیٹ سے آگے بھی جائیں انہیں وہاں ایم کیوایم کے کارکنان تحفظ فراہم کریں گے جبکہ اردو بولنے والوں کا تحفظ بھی سندھی اور بلوچوں کی ذمہ دار ہونا چاہئے ۔نبیل گبول نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی سے میرے تعلقات اسی بات پر خراب ہوئے کہ اس وقت کے وزیر داخلہ سندھ میرے حلقے میں بہت مداخلت کرتے تھے اور انہوں نے جرائم پیشہ افراد کو لیاری میں سر پر چڑھایا اس وقت بھی میں نے پیپلزپارٹی کی قیادت کو بارہا کہا کہ یہ عناصر پیپلزپارٹی کیلئے مصیبت بنیں گے اسی بنیاد پر میرے اختلافات پیپلزپارٹی سے شروع ہوئے تھے ۔ بعدازاں ڈاکٹر فاروق ستار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبیل گبول کی ایم کیوایم میں شمولیت سے جناب الطاف حسین کا پیغام ملک بھر باالخصوص سندھ میں فروغ پائے گا اور سندھ کی اکائیوں کے درمیان یکجہتی کیلئے جناب الطاف حسین کی جانب سے کی جانے کاوشوں کو تقویت ملے گی ۔ انہوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے نبیل گبول کی شمولیت کا زبردست خیر مقدم کیا اور انہیں دلی مبارکباد پیش کی ۔ 
 

12/22/2024 9:30:36 PM