مفتی رمضان فیملی پارک اہلیان نارتھ ناظم آباد کے عوام کیلئے حق پرست قیادت کا عظیم الشان تحفہ ہے ، نسرین جلیل
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی ڈپٹی کنوینر محترمہ نسرین جلیل کا مفتی رمضان فیملی پارک کا دورہ
15مارچ2013
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی ڈپٹی کنوینر محترمہ نسرین جلیل نے جمعرات کے روز نارتھ ناظم آباد بلک ڈی میں حق پرست ارکان اسمبلی کے فنڈ سے تعمیر ہونے والے مفتی رمضان فیملی پارک کا دورہ کیا۔اس موقع پر حق پرست ارکان اسمبلی ، ایڈمنسٹریٹر کراچی ہاشم رضا زیدی کے علاوہ معززین نارتھ ناظم آباد بھی موجود تھے ۔ سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبدالمعید فاروقی نے محترمہ نسرین جلیل بتایا کہ یہ پارک تقریبا تین ایکڑ رقبے پر محیط ہے یہ پارک تقریبا دو کروڑ روپے مالیت سے تعمیر ہوگا جس کا تقریباً 70فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور آئندہ ایک ماہ کے اندر اندر اس کے باقی کام کو بھی مکمل کرکے عوام کی سیر و تفریح کیلئے کھول دیا جائے ۔انہوں نے بتایا کہ اس پارک کا نام پار ک قائد تحریک جناب الطاف حسین کے داد مفتی رمضان علی کے نام سے منسوب ہے ۔ عبدالمعید فاروقی نے بتایا کہ اس پارک میں بچوں کے تفریح کا خاصل خیال رکھتے ہوئے یہاں منی زو بھی تعمیر کیا جارہا ہے جس میں مختلف قسم کے جانور بھی رکھے جائیں گے ۔ ۔ پارک کے دورے کے موقع پر وہاں موجود عوام سے گفتگو کرتے ہوئے محترمہ نسرین جلیل نے کہا کہ ایم کیو ایم عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور عوام کو صاف ستھرا اورصحت مند ماحول فراہم کرنا ایم کیو ایم کے عوامی نمائندوں کی اولیّن ترجیح ہے۔ اوراب تعمیر ہونے والا یہ پارک اہلیان نارتھ ناظم آباد کے عوام کیلئے حق پرست قیادت کا عظیم الشان تحفہ دیا ہے ۔آخر میں محترمہ نسرین جلیل نے پارک میں پودا لگایا ۔بعدازاں محترمہ نسرین جلیل جب پارک کے دورے پر پہنچی تو ننھے بچوں نے انہیں گلدستہ پیش کیا