Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک الطاف حسین کے فکر و فلسفہ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے انسانیت کی بے لوث خدمت میں مصروف ہیں ۔ ڈاکٹر صغیر احمد


قائد تحریک الطاف حسین کے فکر و فلسفہ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے انسانیت کی بے لوث خدمت میں مصروف ہیں ۔ ڈاکٹر صغیر احمد
 Posted on: 3/14/2013
قائد تحریک الطاف حسین کے فکر و فلسفہ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے انسانیت کی بے لوث خدمت میں مصروف ہیں ۔ ڈاکٹر صغیر احمد
تمام تر نامساعد حالات اور ایم کیو ایم مخالف پروپیگنڈوں کے باوجود خدمت کا سفر جاری رکھیں گے ۔ ڈاکٹر ندیم احسان
عباسی شہید اسپتال میں جدید ایم آر آئی (MRI) مشین اور جدید لفٹوں کی تنصیب کی تقریب کے شرکاء سے اظہار خیال
کراچی۔ 14مارچ، 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا ہے کہ حق پرست نمائندے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفہ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے انسانیت کی بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عباسی شہید اسپتال میں جدید ’’ایم آر آئی ‘‘ مشین اور پانچ جدید لفٹس کی تنصیب کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرز،سرجنز، پیرامیڈیکل اسٹاف ، حق پرست سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ندیم احسان ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی ریحان ظفر، ایڈمنسٹریٹر کراچی ہاشم رضا زیدی ، ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے انچارج و اراکین اور صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا کہ 16 کروڑ کی لاگت سے یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا ہے جس پر عباسی شہید میں کام کرنے والے ہر فرد کا اہم و قابل تعریف کردا ر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک کا عباسی شہید اسپتال سے ہمیشہ دلی لگاؤ رہا ہے اور اس اسپتال میں جدید آلات کی تنصیب اور عوام کو صحت کی سہولیات بہم پہنچانے کے لئے قائد تحریک کی بہت کاوشیں ہیں تاکہ عوام کو صحت کی جدید ترین سہولیات سستے داموں میسر ہوں ۔ ہماری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی عوام کو سرکاری اسپتالوں میں بھی صحت کے حوالے سے جدید اسپتالوں جیسی سہولیات میسر ہوں اور ان پر کوئی مالی بوجھ بھی نہ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک کے فکر و فلسفہ کے مطابق ہم بلا تفریق رنگ و نسل ، ذات برادری صرف خدمت انسانیت کو فوقیت دیتے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر ندیم احسان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عباسی شہید اسپتال کا شمار ملک خصوصا سندھ کے بہترین اسپتالوں میں ہوتا ہے، یہ ملک کا واحد بلدیاتی سطح کا اسپتال ہے ، اورجس کے ساتھ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج بھی منسلک ہے۔ قائد تحریک اور ایم کیو ایم سیاست برائے حکومت نہیں بلکہ سیاست برائے خدمت پر کامل یقین رکھتے ہیں اور ہمارا یہ مشن جاری رہے گا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام تر نامساعد حالات اور ایم کیو ایم مخالف پروپیگنڈوں کے باوجود ہم خدمت انسانی کا سفر ہم اسی طرح جاری و ساری رکھیں گے اور زندگی کے ہر شعبے میں عوام کو سہولیات فراہم کرتے رہیں گے۔ تقریب کے شرکاء سے رکن سندھ اسمبلی ریحان ظفر اورایڈمنسٹریٹر کراچی ہاشم رضا زیدی نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے عوام کو اس منصوبے کے پایہ تکمیل پہنچنے پر مبارکباد پیش کی اور اس یقین کا اظہار کیا کہ عوامی خدمت کے اس سفر کو جاری رکھا جائے گا۔ 
 

4/29/2024 5:59:40 AM