اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کی نماز جنازہ میں حق پرست ارکان سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن ، ندیم مقبول صدیقی اور ایم کیوایم کے کارکنان کی شرکت
کراچی:۔14، مارچ2013ء
گزشتہ روزبنارس چورنگی کے قریب شہید ہونے والی معروف سماجی کارکن اور اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کی نماز جنازہ بعد نمازظہر سفاری بلیوارڈفیزتھری گلستان جوہر میں مرحومہ کی رہائشگاہ کے باہر ادا کی گئی اور محمد شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ نماز جنازہ و تدفین میں حق پرست ارکان سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن ،ندیم مقبول صدیقی ،ایم کیو ایم گلستان جوہر سیکٹر کے ذمہ داران و کارکنان کے علاوہ مرحومہ کے عزیزواقارب کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی تعلق رکھنے والے شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔