18مارچ کو گاما اسٹیڈیم میرپور خاص میں ایم کیوایم کے 29ویں یوم تاسیس کے مرکزی جلسہ عام کی کامیابی کی گونج ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارنہ، وڈیرانہ، سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے کیلئے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی، محترمہ نسرین جلیل
میر پور خاص کے نوجوان، بزرگ ، خواتین، طلبہ و طالبات، ہاری، کسان، مزدور اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد یوم تاسیس کے مرکزی جلسہ عام میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں
میر پور خاص۔۔۔13، مارچ2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کی ڈپٹی کنوینر محترمہ نسرین جلیل نے 18مارچ 2013ء کو میر پور خاص میں ایم کیوایم کے 29ویں یوم تاسیس کے مرکزی جلسہ عام کے انعقاد اور اس کی کامیابی کی گونج ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارنہ ، وڈیرانہ ، سردارانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے کیلئے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ میر پور خاص شہر اور اس کے گرد و نواح میں رہنے والے عوام وکار کنان فرسودہ نظام سے نجات اور حقوق کی جدوجہد میں سرِ فہرست رہیں گے اور تاریخ انہیں جناب الطاف حسین کے سپاہیوں اورانقلابیوں کے نام سے یاد رکھے گی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میر پور خاص ایم کیوایم کے 29ویں یوم تاسیس کے مرکزی جلسہ عام کے مقام گاما اسٹیڈیم میں منعقدہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین سید شاکر علی ، وسیم آفتاب ، اشفاق منگی ، واسع جلیل ،سندھ تنظیمی کمیٹی انچارج عمر قریشی اور میر پور خاص زون کے زونل انچارج فرید احمد بھی موجود تھے ۔ محترمہ نسرین جلیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین گزشتہ 35برس سے پاکستان کے 98فیصد غریب ومتوسط طبقے کے حقوق کے حصول کی نہ صرف عملی جدوجہد کررہے ہیں بلکہ مظلوم قومیتوں کے درمیان پیدا کی گئی لسانی،قومیتی، مسلکی اور مذہبی غلط فہمیوں اور تفریق کے خاتمے کیلئے اپنی خدادا د صلاحیتوں کا استعمال کرکے پیار ، محبت اور امن کے فلسفے کو عام کرتے آئے ہیں ۔ایم کیوایم کی جدوجہد کا مقصد شروع دن سے ہی ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ ، سرمایہ دارانہ نظام کا خاتمہ اور ملک بھر کے پڑھے لکھے اور باصلاحیت افراد کی ملک پر حکمرانی ہے ۔جناب الطاف حسین کی 98فیصد غریب ومتوسط طبقے کے حصول کی بلاتفریق جدوجہد سے ملک بھر کی تمام قومیتوں ، برادریوں ، مسلک اور مذاہب کے عوام متاثر ہیں اور جو ق در جوق ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ، ایم کیوایم 98فیصد غریب ومتوسط طبقے کو اقتدار کے ایوانوں میں جاگیرداروں، وڈیروں اور سرمایہ داروں کے درمیان سندھ اسمبلی کے علاوہ اب پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان اسمبلیوں میں بھی بٹھائے گی اور غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے افراد کو ملک و قوم کی عملی خدمت کرنے کا موقع فراہم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم ہی ملک کا واحد سیاسی پلیٹ فارم ہے جو جمہوری اصولوں اور روایت کو برقرار رکھے ہوئے ہے ، اس کے منتخب عوامی نمائندے خدمت کی اعلیٰ مثال پیش کرتے ہیں ۔ ایم کیوایم کراچی ، حیدرآباد ، میر پور خاص ، اندرون سندھ کے دیگر اضلاع سمیت ملک بھر میں مقبول و عام ہورہی ہے اور اس کے فکرو فلسفہ کو جو پذیرائی مل رہی ہے اس کے نتائج آئندہ انتخابات میں ضرور دکھائی دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ میر پور خاص قائد تحریک جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں کا شہر ہے اور یہاں کے عوام و کارکنان بھی جناب الطاف حسین سے والہانہ عقیدت و محبت رکھتے ہیں ۔ گزشتہ برس حیدرآباد میں ایم کیوایم کی جانب سے 28ویں یوم تاسیس کا مرکزی جلسہ عام منعقد ہوچکا ہے جو فقید المثال کامیابی سے ہمکنار ہوا تھا اور اس کی کامیابی نے شہری و دیہی تفریق کا واویلا کرنے والوں کے منہ بن کردیئے تھے ۔ میر پور خاص میں ایم کیوایم کے 29ویں یوم تاسیس کے مرکزی جلسہ عام کے انعقاد کا مقصد بھی نئے اور پرانے سندھیوں کے درمیان پیار ، محبت اور بھائی چارے کے رشتے کو مضبوط سے مضبوط تر بنانا ہے اور ان میں نفرتیں پیدا کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین در حقیقت ایک عہد سازشخصیت ہیں جو ہمہ جہت صلاحیتوں کے مالک ہیں ، جناب الطاف حسین جو کہتے ہیں وہ کرکے بھی دکھاتے ہیں اور ان کی آواز ملک بھر کے محروم ، مظلوم اور دکھی عوام کی آواز ہے یہی وجہ ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیوایم کے یوم تاسیس کے مرکزی جلسہ کا انعقا داندرون سندھ میر پور خاص میں کیاجارہا ہے تاکہ سندھ کے عوام میں پیدا کی نفرتوں کا خاتمہ اور دوریوں کو قربتوں میں بدلاجاسکے اور میر پور خاص میں 18مارچ کو ہونیو الا یوم تاسیس کا مرکزی جلسہ عام انشاء اللہ تعالیٰ عظیم الشان کامیابی سے ہمکنار ہوگا اور سندھ میں رہنے والے مستقبل باشندوں کے درمیان ہر قسم کی تفریق کا خاتمہ کردیگا ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے میر پور خاص میں ایم کیوایم کے 29ویں یوم تاسیس کے مرکزی جلسہ عام کے انعقاد کا اعلان ہوتے ہی میر پور خاص کے کارکنان و عوام میں زبردست خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ان میں جلسہ عام کے انتظامات اور تیاریوں کے سلسلے میں جو جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے وہ نہ صرف قابل دید ہے بلکہ قابل تعریف بھی ہے ۔ ذمہ دارا ن کارکنان شکرانے کے نوافل ادا کررہے ہیں ، جلسہ عام کے مقام اور میر پور خاص شہر کو ایم کیوایم کے پرچموں ، جناب الطاف حسین کی تصاویر سے سجایا جارہا ہے ، سیکٹر یونٹس پر تنظیمی ترانوں کی ریکارڈ چلائی جارہی ہے ،جلسہ عام کی کامیابی کیلئے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ جلسہ عام سے قبل ہی میر پور خاص میں یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقد ہونے والے پروگرام اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ جلسہ عام سندھ ہی نہیں پاکستان کی تاریخ کا فقید المثال جلسہ عام ہوگا ۔ محترمہ نسرین جلیل نے میر پور خاص کے نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین ، طلبہ و طالبات ، ہاریوں، کسانوں ، مزدوروں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ 18مارچ کومیر پور خاص کے گاما اسٹڈیم میں ہونے والے ایم کیوایم کے 29ویں یوم تاسیس کے مرکزی جلسہ عام میں بھر پور تعداد میں شرکت کریں اور اسے تاریخ سازکامیابی سے ہمکنا کراکر ثابت کردیں کہ میر پور خاص اور اس کے گرد و نواح میں رہنے والے عوام و کارکنان سندھ دھرتی کی وحدت کا تحفظ چاہتے ہیں اور سندھ دھرتی کے خلاف کی جانے والی سازشوں کا سامنا کرنے کیلئے کل بھی تیار تھے اور آج بھی تیار ہیں ۔